کربلا - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

کربلا

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

کٹا کر گردنیں اپنی بتلا گئے یہ کربلا والے

کبھی طاقت کے آگے جھک نہیں سکتے خدا والے

اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول

تڑپی ہے تجھ پہ لاشِ جگر گوشہ بتول

حسینؓ کے خون سے تو رنگین ہو گئی

سیراب کر گیا تجھے خونِ رگِ رسولﷺ

کرتی رہے گی پیش شہادت حسینؓ کی

آزادی حیات کا یہ سرمدی اصول

کٹ جائے سر تیرا تلوار کی نوک سے

یزیدیوں کی بیعت ہرگز نہ کر قبول