سیدنا حسینؓ کے اہل و عیال - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع اسلام

سیدنا حسینؓ کے اہل و عیال

  مولانا اقبال رنگونی

سیدنا حسینؓ نے متعدد شادیاں کیں اور ان سے اولادیں بھی ہوئیں آپؓ کے تین صاحبزادے آپؓ کے ساتھ کربلا میں شہید ہوئے حضرت زین العابدین (حضرت علی بن الحسین) باقی رہ گئے تھے ان سے آپؓ کی نسل آگے چلی اور اللہ نے اس نسل میں برکت ڈالی ہے اور قیامت تک یہ نسل باقی رہے گی۔