سیدنا حسینؓ کی بھتیجی کا اظہارِ غم - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع…

سیدنا حسینؓ کی بھتیجی کا اظہارِ غم

  مولانا اقبال رنگونی

سیدنا علیؓ کے بھائی حضرت عقیلؓ کی بیٹی سیدہ فاطمہؓ کو جب اس سانحے کی خبر ملی تو آپ غمزدہ ہو گئیں اور اپنے غم کا اظہار اس طرح کیا:  

عَيْنِ ابْكِی بِعَبْرَةٍ وَعَوِيلِ  

وَانْدُبِی إِنْ نَدَبْتِ آلَ الرَّسُولِ  

سِتَّةٌ كُلُّهُمْ لِصُلْبِ عَلِی 

قَدْ أُصِيبُوا وَخَمْسَةٌ لِعَقِيلِ

ترجمہ: اے میری آنکھ! آنسو بہا اور واویلا کر اگر تجھے کسی کی موت پر رونا ہے تو آلِ رسول کی موت پر رو اس لیے کہ کربلا میں سیدنا علیؓ کی اولاد میں سے چھ افراد اور حضرت عقیلؓ کی اولاد میں سے پانچ افراد شہید ہوئے ہیں۔  

(ینابیع المودۃ: جزء 3 صفحہ 139)

نوٹ: شیخ محمد بن رسول البرزنجی نے اپنی کتاب الاشاعۃ لاشراط الساعۃ میں اسے حضرت حسن بصریؒ سے منسوب بتلایا ہے اور اس میں چھ اور پانچ کے بجائے دونوں کے نو نو افراد بتائے ہیں۔