بریر بن خضیر ہمدانیؒ کا بیان - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع اسلام

بریر بن خضیر ہمدانیؒ کا بیان

  مولانا اقبال رنگونی

آپ سیدنا حسینؓ کے رفقاء اور شہدائے کربلا میں سے ایک ہیں آپ نے کربلا میں ہونے والے حالات اپنی آنکھوں سے دیکھے تھے اور آپ کو پتہ تھا کہ سیدنا حسینؓ کو کس نے بلایا؟ اور وہ کون تھے جنہوں نے آپ کی شہادت میں اہم کردار ادا کیا تھا آپ نے اہلِ کوفہ سے کیا کہا اسے :

 اہلِ کوفہ والو! تم پر افسوس ہو تم نے قسمیں کھا کر جو خطوط لکھے اور دعوے کیے تھے، کیا تم وہ سب بھول گئے؟ اے بے شرمو! تم نے اہلِ بیتؓ کو لکھا تھا کہ آئیے، ہم اپنی جان آپ پر قربان کر دیں گے جب وہ آئے تو ان پر پانی بند کرتے ہو، چاہتے ہو کہ ابنِ زیاد کو ان پر مسلط کر دو؟ تم نہایت برے لوگ ہو! قیامت کے دن خدا تمہیں پیاسا رکھے، تمہیں سیراب نہ کرے۔(شیعہ کتاب جلاء العیون: صفحہ 391)