Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کوفی شیعوں کی بے وفائی اور غداری

  جعفر صادق

روافض کوفہ کی بے وفائی :

کوفہ کے روافض بے وفائی اور بخل میں مشہور ہیں اور ان دونوں ( برائیوں ) میں وہ لوگ ضرب المثل ہو گئے ہیں یہاں تک کہ کہا جا تا ہے

ابـخـل من كوفی 

(کوفی سے بھی زیادہ بخیل) 

اور

 اعـذر مـن كوفی 

(کوفی سے بڑھ کر بے وفا)۔

ان کوفہ والوں کی بے وفائی کے تین واقعات مشہور ہیں۔

 1۔ ان لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد ان کے صاحب زادے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت کی بیعت کی ۔ جب وہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے جنگ کے لئے نکلے، تو ان لوگوں نے ساباط مدائن ( عراق کا ایک شہر) کے مقام پر ان سے بے وفائی اور عہد شکنی کی اور سنان جعفی نامی ایک کوفی نے ان (حضرت حسن ؓ) کے پہلو میں نیزہ مارا جس سے وہ اپنے گھوڑے سے نیچے گر پڑے۔ حضرت حسین نے حضرت معاویہ سے جو صلح کر لی اس کا ایک سبب یہی واقعہ تھا۔

2۔ اہل کوفہ نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو خطوط لکھ کر یزید پلید (60ھ۔64ھ ) کے خلاف ان کی مدد کرنے کے وعدہ پر کوفہ آنے کی دعوت دی ۔حضرت حسین ؓ نے ان لوگوں کی باتوں پر اعتبار کر لیا اور ان کے ہاں آنے کی غرض سے روانہ ہوئے ۔جب وہ کر بلا پہنچے تو کوفیوں نے ان سے وعدہ خلافی اور بے وفائی کی اور ان کے خلاف عبیداللہ بن زیاد (م 67ھ) کے ساتھ مل گئے ۔ یہاں تک کہ حسین رضی اللہ عنہ کر بلا میں شہید ہو گئے اور ان کے خاندان کے زیادہ تر لوگ بھی شہید ہو گئے ۔

3۔اہل کوفہ کی تیسری بے وفائی یہ ہے کہ انہوں نے زید بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب کے ساتھ عہد شکنی کی ۔ یہ لوگ ان کے ہمراہ ( عراق کے اموی گورنر ) یوسف بن عمر ثقفی کے خلاف جنگ کی غرض سے نکلے ، مگر ان کی بیعت فسخ کردی ، جنگ کی شدت کے وقت ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ چنانچہ وہ شہید ہو گئے اور ان کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔

سیدنا امام حسین  رضی اللہ عنہ کے قاتل کوفی شیعہ تھے جنہوں نے آپ کو ہزاروں خطوط لکھہ کر بلایا اور پھر دھوکہ دے کے آپ کو شہید کر دیا اللہ ان لعنتیوں کو جہنم رسید کرے آمین

سیدنا امام حسین کہ قاتلوں میں سے ایک قاتل شبث ابن ربعی بھی تھا اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو بھی شہید کرنے والے لعنتیوں میں سے یہ ایک تھا

معلوم ھوا کہ قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ.. ہی قاتلین حسین رضی اللہ عنہ تھے

 

کوفیوں نے  حسن  رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور امیر المؤمنین علی المرتضیٰ  رضی اللہ عنہ کے ساتھ فریب کیا۔ شیعہ کتاب کا حوالہ۔۔

 

شیعہ کتاب مجموعہ نفیسہ فی تاریخ الائمہ