سیدنا حسینؓ کی بہنیں
مولانا اقبال رنگونیسیدنا حسینؓ کی دو بہنیں تھیں جن کا مختصر تذکرہ درج ذیل ہے:
سیدہ زینبؓ
آپؓ حضورﷺ کی حیات میں 6 ہجری میں پیدا ہوئیں تھیں آپؓ کا نکاح سیدنا علیؓ کے بھائی حضرت جعفر طیارؓ کے بیٹے حضرت عبد اللہؓ سے ہوا تھا جن سے ایک اولاد بھی ہوئیں آپؓ حادثہ کربلا میں اپنے بھائی سیدنا حسینؓ کے ساتھ تھیں اور جب ان کو گرفتار کر کے شام لایا گیا تو انہوں نے بھرے دربار میں جرات اور حوصلہ سے گفتگو کی تھی آپؓ بڑی عقل مند اور صابرہ خاتون تھیں۔
سیدہ ام کلثومؓ
آپؓ بھی سیدنا علیؓ کی حقیقی صاحبزادی ہیں جو سیدہ فاطمہؓ کے بطن سے 9 ہجری میں پیدا ہوئیں ان کا نکاح سیدنا عمر فاروقؓ سے ہوا تھا اور ان سے دو بچے زید اور رقیہ ہوئے تھے۔
سیدنا عمرؓ کی شہادت کے بعد ان کا نکاح سیدنا علیؓ کے بھتیجے حضرت عون کے ساتھ ہوا پھر ان کے انتقال کے بعد ان کے بھائی محمد بن جعفر سے ان کا نکاح ہوا پھر ان کے بعد حضرت عبداللہ بن جعفرؓ کے نکاح میں آئیں تھیں آپؓ کا انتقال 49 ہجری میں ہوا تھا ان کی نماز جنازہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ یا حضرت سعد بن ابی وقاصؓ نے پڑھائی تھی۔
اللہ تعالیٰ سب پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ (آمین)
