حضرت شیخ علی ہجویریؒ کا خراج عقیدت
مولانا اقبال رنگونیشیخ مخدوم علی ہجویریؒ (المعروف ب داتا گنج بخشؒ) آپؓ کے بارے میں لکھتے ہیں: آپ ائمہ اہلِ بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے ہیں شمعِ آلِ محمد مصطفیٰﷺ تمام تعلقاتِ دنیا سے مجرد، اپنے زمانے کے سردار حضرت ابو عبداللہ حسینؓ ہیں، آپؓ زمانے کے محقق اولیاء اللہ میں سے تھے اور اہلِ صفائے باطن کے قبلہ، کربلا کے شہید اور اہلِ طریقت آپؓ کے حال اور سیرت کی اچھائی پر متفق ہیں، اس لیے کہ جب تک حق ظاہر تھا آپؓ حق کے تابع رہے اور جب امرِ حق مغلوب ہو کر گم ہونے لگا تو آپؓ نے تلوار سونت لی اور جب تک اپنی عزیز جان اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان نہ کر دی آرام نہ کیا اور رسول اللہﷺ کی بہت سی علامات آپؓ میں موجود ہیں آپؓ کے اوصاف اور مناقب اتنے زیادہ اور مشہور ہیں کہ امت میں سے کسی شخص پر پوشیدہ نہیں ہیں۔
(بیان المطلوب: ترجمہ کشف المحجوب: صفحہ 118)
