سیدنا حسینؓ کی شیعوں کے لیے بددعا - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع…

سیدنا حسینؓ کی شیعوں کے لیے بددعا

  مولانا اقبال رنگونی

حتیٰ کہ جب آپؓ کے تمام ساتھی کربلا میں یکے بعد دیگرے شہید کر دیے گئے اور آپؓ کے ہاتھ میں اپنا چھوٹا بیٹا تھا، جب اس کو ایک تیر لگا اور اس کا خون اچھلنے لگا تو آپؓ اس کا خون صاف کرتے جا رہے تھے اور کہہ رہے تھے:  

اللَّهُمَّ احْكُمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمٍ دَعَوْنَا لِيَنْصُرُونَا فَقَتَلُونَا۔  

(البدایہ: جلد 8 صفحہ 197،مروج الذہب: صفحہ 70 از مسعودی شیعی)  

ترجمہ: اے اللہ! ہمارے اور اس قوم کے درمیان فیصلہ فرما جس نے ہمیں دعوت دے کر یہاں بلایا کہ وہ ہماری مدد کریں گے (مگر انہوں نے بے وفائی کی اور دغا دیا) اور انہوں نے ہمیں قتل کر ڈالا، (یعنی ہمیں قتل ہونے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا)