ہمارے شیعوں نے ہمیں دھوکہ دیا (سیدنا حسینؓ) - دفاعِ اہلِ…

ہمارے شیعوں نے ہمیں دھوکہ دیا (سیدنا حسینؓ)

  مولانا اقبال رنگونی

راستے میں حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کی اطلاع بھی ملی تو آپؓ نے اپنے رفقاء کو جمع کر کے فرمایا: شیعوں نے ہمیں دھوکہ دیا اور اکیلا چھوڑ دیا ہے: قَدْ خَذَلَنَا شِيعَتُنَا۔ 

(خلاصۃ المصائب: صفحہ 49)  

شیعیانِ ما دست از یاریِ ما برداشتند۔ 

(جلاء العیون از ملا باقر مجلسی و ناسخ التواریخ: صفحہ 163)

بیشک میرے شیعوں نے مجھے چھوڑ دیا اور میری مدد کرنے سے اپنا ہاتھ اٹھا لیا آپ نے "انا للہ وانا الیہ راجعون" پڑھا اور لوگوں نے کہا کہ اب اللہ ہی آپ کا محافظ ہے آپ نے فرمایا: ان کے بعد اب زندگی کا کوئی مزہ بھی نہیں رہا۔

حافظ ابنِ حجر عسقلانیؒ (852ھ) لکھتے ہیں: 

حر بن یزید نے آپ سے کہا کہ خدارا واپس چلیے، میں نے وہاں آپ کے لیے کوئی بھلائی نہیں چھوڑی پھر آپ کو سارا واقعہ بتلایا آپ نے پلٹنے کا ارادہ کر لیا تھا لیکن مسلم کے بھائی نے کہا کہ جب تک ہم بدلہ نہیں لے لیتے یا قتل نہیں ہو جاتے واپس نہیں جائیں گے چنانچہ یہ لوگ چل پڑے اور آپ کربلا آئے آپ کے ساتھ 45 لوگ سواری پر تھے جب کہ سو کے قریب افراد پیدل چل رہے تھے۔  

(الاصابہ: جلد 1 صفحہ 333)