دوسری روایت - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

دوسری روایت

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

پروفیسرنے روایت دوم کے عنوان سے نزال بن سبرہؒ کی سند سے حضرت علیؓ کی وضو والی روایت سے وَ مَسَحَ بِرَأسِهِ وَرِجلَيهِ کے الفاظ سے دلیل پکڑتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے سر اور پاؤں کا مسح کیا۔ اور حوالہ احکام القرآن للجصاص اور مسند احمد کا دیا ہے۔ مگر پروفیسر  کے انداز پر تعجب ہوا کہ اگر وہ واقعی اس مسئلہ میں تحقیق واضح کر رہے ہیں تو انہیں بددیانتی سے کام نہیں لینا چاہیے تھا، بلکہ بات پوری نقل کرنی چاہیے تھی تاکہ مسئلہ کی وضاحت ہو جاتی۔ اس روایت کے آخر میں یہ الفاظ بھی ہیں جن کا ذکر پروفیسر  نے مناسب نہیں سمجھا۔ جن دو کتابوں کے حوالے دیئے ہیں ان دونوں میں یہ الفاظ موجود ہیں:

وَقَالَ هٰذَا وُضُوءُ مَن لَم يُحدِث 

(تفسیر احکام القرآن للجصاص: جلد 2 صفحہ 347 مسند احمد: جلد 1 صفحہ120)  

ترجمہ: اور فرمایا کہ یہ اس شخص کے لیے وضو جو پہلے سے بے وضو نہ ہو۔

یہی روایت تفسیر ابنِ کثیر: جلد2 صفحہ22 میں بھی ہے اور اس میں ہے کہ یہ اس شخص کے لیے وضو ہے جو محدث (بے وضو) نہ ہو۔