باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 1 از 47

سنی و شیعہ مناظرہ

تحریر و ترمیم ممتاز قریشی

سنی لائبریری ڈاٹ کام

سنی و شیعہ مناظرہ

اہل سنت مناظر: علی حیدر (عبدالسلام)

اہل تشیع مناظر: سید الحسینی (سید معیز) 

فہرست: سُنی و شیعہ مناظرہ 

 باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

اہلسنت مناظر: علی حیدر

اہل تشیع مناظر: سید الحسینی (سید معیز)

تاریخ: 1، 2  مئی 2021 (واٹس آپ گروپ شیعہ سُنی بحث مباحثہ)

ابتدائی گفتگو:

سُنی مناظر:  سب سے پہلے فدک رسول اللہﷺ کی خاص ملکیت ثابت کریں اس کے بعد ہبہ پر بات ہوگی۔

جب باغ فدک نبیﷺ کی ذاتی ملکیت ثابت ہوگا تو پھر نبیﷺ کی طرف سے سیدہ فاطمہؓ کو ہبہ کرنا بھی ثابت ہوسکتا ہے ورنہ دعویٰ ہی باطل ہے۔ باغ فدک کو سیدہ فاطمہؓ کا حق ثابت کرنے کے لئے پہلے ذاتی ملکیت ثابت کرنا ہوگا اس کے بعد ہبہ اور میراث کی باری آتی ہے۔ سیدہ فاطمہؓ کی ناراضگی پر بھی گفتگو ہوگی کہ آپ ناراض کس بات پر ہوئیں حدیث رسولﷺ پر  یا ذاتِ صدیقؓ پر؟

شیعہ مناظر:  ملکیت سے مراد کیا لیتے ہیں؟ بقول آپ کے فدک رسول ﷺ  کا تھا ہی نہیں؟ اس کی وضاحت کردیں۔

سُنی مناظر:  ایک ملکیت پر قبضہ دو طرح سے ہوتا ہے۔ 

1۔ بطور سنبھالنا، متولی ہونا۔

2۔ ملکیت خاص یعنی ذاتی ملکیت۔ 

آپ کیا ثابت کرو گے؟

شیعہ مناظر: فدک سیدہ فاطمہ کا حق تھا، اسے گفتگو میں ثابت کروں گا۔ سیدہ فاطمہ (ع) ذات صدیق پر ناراض ہوئیں کیونکہ ان کا حدیث کہنا خود شہزادی سیدہ کی توہین ہے کہ معاذ اللہ وہ اپنے بابا ع  کی حدیث سن کر ناراض ہوئیں۔ بیشک باغ فدک رسولﷺ  کا خاصہ تھا، نبی کی مرضی تھی جو چاہیں کریں، مکمل اختیار رکھتے تھے۔

سُنی مناظر: میں ابھی فدک کے حق ہونے پر گفتگو نہیں کر رہا  اور  نہ آپ سے اس کے متعلق سوال پوچھا ہے، میں صرف یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ  

1۔ فدک نبیﷺ کی ذاتی ملکیت تھا یا نبیﷺ سنبھالنے کی حیثیت سے تھا۔

2۔ کیا سیدنا صدیقِ اکبرؓ نے کوئی ذاتی بات کی تھی یا حدیث رسولﷺ سنائی تھی؟

3۔ دوسری بات وہ حدیث جو سیدنا صدیقِ اکبرؓ نے بیان کی وہ سچی تھی یا جھوٹی؟

شیعہ مناظر: فدک رسولﷺ کا خاصہ تھا! لگتا ہے الفاظ کے معنیٰ بھی آپ کو پڑھانے پڑیں گے۔

سُنی مناظر: دوبارہ پوچھ رہا ہوں پورا جواب دیں؟ فدک ذاتی ملکیت یا  بطور سنبھالنے کہ نبی کے پاس تھا۔

شیعہ مناظر: نبی جو مرضی کریں، مکمل اختیار ہے۔ یہ پشتو ہے فارسی ہے یا کیا ہے؟

سُنی مناظر: مطلب ذاتی ملکیت تھا؟

شیعہ مناظر: سنبھالنا خاصہ کے معنیٰ میں کیسے آتا ہے یہ تو بتائیں؟

سُنی مناظر: وہ میں ثابت کروں گا بےفکر ہو جائیں۔

 شیعہ مناظر: باغ فدک رسولﷺ  کا خاصہ تھا جو مرضی کریں اس پر مکمل اختیار رکھتے تھے۔

سُنی مناظر: میں بار بار ذاتی ملکیت کہ بارے میں پوچھ رہا ہوں۔ کیا آپ کو بات سمجھ نہیں آرہی؟

شیعہ مناظر: بھائی جب ایک بندہ مالک نہیں اُس کا تو اُس پر اختیار کیسے رکھ سکتا ہے؟ آپ کی عقل کام کرتی ہے یا نہیں؟

سُنی مناظر: گھما پھرا کر بات کرنے کہ عادی ہو؟ دوٹوک کہہ دیں کہ فدک نبی کی ذاتی ملکیت تھی۔ آپ صاف صاف کہہ دیں کہ نبی کی ذاتی ملکیت تھی اور میں ثابت کروں گا۔ 

شیعہ مناظر: گھمانا پھرانا تمہارا کام ہے۔ فدک رسولﷺ  کو اللہ نے عطا کیا تھا اُن کا خاصہ تھا۔ اب نبی جو مرضی کریں۔

سُنی مناظر: میں سیدھا اور سادہ سوال کر رہا ہوں۔ باغ فدک کا سب سے پہلے ذاتی ملکیت ہونا ضروری ہے پھر ہی ہبہ دیا جا سکتا ہے، اگر ایک چیز ملکیت ہی نہیں تو ہبہ کا دعویٰ ہی باطل ہو جاتا ہے، آپ کہو کہ فدک نبیﷺ کی ذاتی ملکیت تھی اور وہ میں ثابت کروں گا۔ کیا میرا یہ مطالبہ غلط ہے؟

شیعہ مناظر: اچھا بھائی ملکیت تھا، آگے چلو، لیکن یہ یاد رہے فدک مال فئے تھا۔

سُنی مناظر:  لفظ خاصہ کی بھی وضاحت کریں۔ اس سے کیا مراد ہے۔ بطور سنبھالنے کہ یا بطور ذاتی ملکیت؟ کیونکہ میں دلائل سے ثابت کروں گا کہ خاصہ بطور سنبھالنے کہ بھی استعمال ہوتا ہے۔

چلیں گفتگو شروع کریں۔ فدک کے ذاتی ملکیت ہونے پر دعویٰ پیش کریں۔ 

شیعہ مناظر: میں فدک کا ہبہ ہونا ثابت کروں گا، کیونکہ فدک رسولﷺ کی ملکیت تھا تو سیدہ فاطمہؓ کو ہبہ کیا۔ کسی اور کی چیز نبی کیسے ہبہ کر سکتے ہیں۔ 

سُنی مناظر: صرف آپ کے کہنے سے فدک ذاتی ملکیت ثابت ہو گئی؟

شیعہ مناظر: فدک رسولﷺ کی ملکیت تھا تو ہبہ کیا۔ نبی کسی اور کی چیز ہبہ کیسے کر سکتے ہیں؟ اس لئے فدک کا ہبہ ہونا ثابت ہو گیا تو اس سے فدک کا ذاتی ملکیت ہونا بھی ثابت ہو جائے گا۔

مثال: میرے پاس کزن کا iphone 8 ہو۔ کیا میں آپ کو دے سکتا ہوں؟ جب تک چیز میری نہیں ہوگی، میں کسی اور کو کیسے دوں گا؟ اس لئے فدک کا ہبہ کرنا ہی نبی کی ذاتی ملکیت کی واضح دلیل ہے۔ 

سُنی مناظر:  کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ نے یہ فون کہاں سے لیا ہے تو آپ کہو گے مجھے کزن نے دیا ہے اور یہ دلیل ہے میرے پاس اب یہ میری ملکیت ہے۔ اگر وہ فون ہی آپ کے کزن کا نہ ہو تو؟

آپ کو پہلے دلیل دینی ہو گی کہ فون واقعی کزن کا ہی ہے، اس کے بعد کزن آپ کو دے تو یہ اس کا اختیار ہے۔ اگر بالفرض وہ فون کزن کا تھا ہی نہیں تو لوگ آپ پر ہنسیں گے کہ فون تو کزن کا تھا ہی نہیں پھر آپ کو کیسے دے سکتا ہے۔ 

شیعہ مناظر:  میرے عزیز، جب ایک چیز میری ملکیت ہی نہیں تو میں آگے کیسے دوں گا؟

میں پاگل ہوں کسی کی چیز کسی کو دے دوں؟ اسی طرح رسول (ﷺ) کے بارے میں گمان کرنا کہ کسی اور کی چیز جو ملکیت نہیں تھی کسی اور کو دے دی یہ محض جہالت ہے۔

سُنی مناظر: یہی تو سمجھا رہا ہوں ایک چیز رسول اللہﷺ کی ملکیت ہی نہیں تو وہ سیدہ فاطمہؓ کو کیسے دے سکتے ہیں۔ 

 اگر فدک ذاتی ملکیت تھی تب ہو سکتا ہے۔

شیعہ مناظر: میرا پوائنٹ بھی یہی ہے اگر فدک ملکیت نہیں تھا تو ہبہ کیسے کر دیا عزیز؟ جب ہبہ ثابت ہو گیا تو ملکیت تو خود بخود ثابت ہو جائے گی۔

سُنی مناظر: مطلب کسی چیز کا ہبہ پہلے ہوتا ہے ملکیت سے؟

شیعہ مناظر: ایک چیز کا ہبہ ہونا اسی پر دلالت کرتا ہے کہ وہ چیز ملکیت میں تھی۔

سُنی مناظر: ہماری گفتگو کے تین جز ہیں:

  1. فدک خالص رسول اللہ ﷺ کی ملکیت تھی۔
  2.  رسول اللہﷺ  نے سیدہ فاطمہؓ کو ہبہ کیا۔
  3. رسول اللہﷺ کے بعد حضرت ابوبکر صدیقؓ نے فدک کو ضبط کر لیا جس پر سیدہ فاطمہؓ ان سے ناراض ہوئیں۔
صفحہ 1 از 47