بارہواں مسئلہ امام ران سے نکلتے ہیں
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہاور قرآن گواہ ہے تولد ہر ایک انسان کا ماں کے رحم سے ہوتا ہے: هُوَ الَّذِىۡ يُصَوِّرُكُمۡ فِى الۡاَرۡحَامِ كَيۡفَ يَشَآءُ الخ۔
(سورۃ آلِ عمران: آیت 6)
اس پر شاہد ہے لیکن شیعہ کا یہ اعتقاد ہے کہ امام رحم سے نہیں بلکہ ماں کی ران سے نکلتے ہیں چنانچہ حق الیقین صفحہ، 412 میں ہے دوسری روایت کے مطابق حضرت نے فرمایا کہ ہم اوصیائے انبیاء کا حمل پیٹ میں نہیں رہتا بلکہ پہلو میں رہتا ہے اور ہم رحم سے نہیں باہر نکلتے بلکہ ماں کی ران سے نکلتے ہیں کیونکہ ہم خدا کے نور ہیں اور خدا نے چرک و نجاست کو ہم سے دور کیا ہے۔