شیعہ کے امام مہدی کے غائب ہونے کی وجوہات کیا ہیں - ردِ…

شیعہ کے امام مہدی کے غائب ہونے کی وجوہات کیا ہیں

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

اصول کافی کی چند عبارات: امام مہدی کے قتل ہونے کا شبہ تھا:

اصول کافی کی پہلی روایت: 

عن زراره قال سمعت ابا عبد الله عليه السلام يقول ان للغلام غيبه قبل ان يقول قال قلت و لم؟ قال يخاف و اوما بيده الى بطنه ثم قال يا زراره وهو المنتظر۔  

(اصول کافی: جلد، 1 صفحہ، 337، کتاب الحجہ، باب الغیبتہ، مطبوعہ تہران، طبع جدید) 

ترجمہ: زرارہ کہتا ہے کہ میں نے سیدنا جعفر صادقؒ کو کہتے سنا کہ بے شک غلام یعنی سیدنا مہدی کے لیے ظاہر ہونے سے قبل غائب رہنا ضروری ہے میں نے پوچھا کیوں؟ فرمایا وہ ڈرتا ہے اور یہ کہتے ہوئے سیدنا جعفرؒ نے اپنے پیٹ کی طرف اشارہ کیا پھر فرمایا زرارہ وہی منتظر ہے۔

اصول کافی کی دوسری روایت: 

عن ابی عبد الله الصالحی قال سالنی اصحابنا بعد مضى ابی محمد عليه السلام ان اسئل عن الاسم و المكان فخرج الجواب ان دللتهم على الاسم اذاعوه و ان عرفوا المكان دلوا عليه۔  

(اصول کافی: جلد 1 صفحہ333، کتاب الحجہ، باب النہی عن الاسم، مطبوعہ تہران، طبع جدید)  

ترجمہ: راوی کہتا ہے کہ سیدنا حسن عسکریؒ کے انتقال کے بعد ہمارے اصحاب نے کہا کہ میں حضرت صاحب الأمر سے ان کا نام اور جگہ معلوم کروں جواب آیا کہ تم نام معلوم کرو گے تو لوگ اسے شہرت دیں گے (اور یہ ہمارے خاندان کے لیے مضرت رساں ہوگا) اور اگر مکان کا پتہ چل گیا تو چڑھ دوڑیں گے۔  

(الشافی ترجمہ اصول کافی: جلد 1 صفحہ395)