Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

متعہ کیا چیز ہے؟

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

متعہ فی الحقیقت زنا ہے جس کا نام صرف تبدیل کیا گیا ہے اور اوصاف سارے وہی ہیں کیونکہ متعہ میں گواہ رکھنے کی ضرورت نہیں توریث بھی نہیں، تعداد بھی معین نہیں، جتنی عورتوں سے چاہے متعہ کر سکتا ہے جیسا زنا میں خرچی مقرر اور وقت معین کیا جاتا ہے ایسا ہی متعہ بھی ہے پیشہ ور عورتیں بے حجاب بازاروں میں پھرتی ہیں اس طرح ممنوعہ عورت کو کبھی پردہ کی ضرورت نہیں ہے۔

اجرت متعہ: بازاری عورتوں کی اُجرت خرچی چار آٹھ آنہ یا روپیہ دو روپیہ مقرر کی جاتی ہے بلکہ موعد عورت کی اُجرت (خرچی) حسبِ روایات شیعہ مٹھی بھر گیہوں یا ستو یا کھجور وغیرہ کافی ہے۔ 

فروعِ کافی جلد 2 صفحہ 194 میں ہے:

عَنِ الَاحْوَلِ قُلْتُ ابِی عَبْدِاللّٰهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَنْ ادنیٰ مَا تَزَوَّجُ بِهِ الْمُتْعَةُ قَالَ كَفٌ مِنْ بُر۔

راوی نے سیدنا صادقؒ سے پوچھا کہ متعہ کی کم درجہ اجرت کیا ہے؟ آپ نے کہا مٹھی بھر گیہوں۔

2: دوسری روایت اسی کتاب کے صفحہ 94 میں ہے:

عَنْ ابِی بَصِيرٍ قَالَ سَئلتُ ابَا عبداللهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَنْ ادْنٰى مَهْرِ الْمُتْعَةِ مَاهُوَ؟ قَالَ كَفٌّ مِنْ طَعَامِ او دقيق او سَوِيقِ او تمر۔

ترجمہ: ابو بصیر کہتا ہے میں نے صادقؒ سے دریافت کیا کہ متعہ میں سے ادنیٰ مہر کیا ہے؟ کہا مٹھی بھر طعام آٹا یا ستو یا کھجور۔

لاتعداد عورتوں سے متعہ ہو سکتا ہے:

نکاح چار عورتوں سے زائد نہیں ہو سکتا لیکن متعہ کی عام اجازت ہے خواہ ہزار عورتوں سے متعہ کرے ممانعت نہیں ہے: 

عَنْ ابِی بَصِيرٍ قَالَ سُئِلَ ابُو عَبْدِاللّٰهِ عَنِ الْمُتْعَةِ أهی مِنَ الْاربَعَ قَالَ لَا وَلَا مِنَ السَّبْعِينَ۔

(فروعِ کافی: جلد، 2 صفحہ، 191)

ترجمہ: ابوبصیر کہتا ہے صادقؒ سے متعہ کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ کیا چار عورتوں سے ہی متعہ ہو سکتا ہے؟ کہا چار کیا بلکہ ستر کی بھی حد نہیں ہے۔

عَنْ زَرَارَةَ ابْنِ اَعْيُنِ قَالَ مَا تَحِلُّ مِنَ الْمُتَعَةِ قَالَ كَمْ شِئْتَ۔

زرارہ نے امام علیہ السلام سے پوچھا کتنی عورتوں سے متعہ ہو سکتا ہے؟ کہا جتنا جی چاہے۔