خلافت وملوکیت میں فرق
علی محمد الصلابیحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ’’ اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ خلیفہ ہوں یا بادشاہ، اگر میں بادشاہ ہوں تو یہ بہت بڑی چیز ہے۔‘‘ ایک کہنے والے نے کہا: دونوں میں فرق ہے! خلیفہ حق ہی لیتا ہے اور حق ہی کی جگہ پر اسے خرچ کرتا ہے، ایک سے لیتا ہے اور دوسرے کو دیتا ہے۔ حضرت عمرؓ یہ سن کر خاموش رہے۔
ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ نے حضرت سلمان فارسیؓ سے پوچھا: کیا میں خلیفہ ہوں یا بادشاہ؟ سلمانؓ نے جواب دیا: اگر آپؓ نے (حکومت کے) خزانہ سے ایک درہم یا اس سے زیادہ یا اس سے کم لیا اور ناجائز مقام پر خرچ کیا تو آپؓ بادشاہ ہیں خلیفہ نہیں، یہ سن کر سیدنا عمرؓ رو پڑے۔
(الخلافۃ والخلفاء الراشدون: صفحہ 160)