موت کا وقت جاننے والا خائف نہیں ہوتا - ردِ رافضیت | دفاع…

موت کا وقت جاننے والا خائف نہیں ہوتا

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

اصولِ کافی میں سیدنا جعفر صادقؒ کے حوالہ سے سیدنا مہدی کے غائب ہونے کی وجہ قتل ہو جانے کا خوف مذکور ہے اسی لیے سیدنا جعفر صادقؒ نے ان کا نام لینے سے بھی منع کر دیا کیونکہ ایسی صورت میں خاندان اہلِ بیتؓ مصائب کا شکار ہو جاتا لیکن یہ وجہ خود اہلِ تشیع کے عقائد کے خلاف ہے وہ اس طرح کہ ان کا عقیدہ یہ ہے۔

اصول کافی کی پہلی روایت:  

ان الائمه يعلمون متىٰ يموتون وانهم لا يموتون الاباختيارهم۔ 

(اصولِ کافی کے ایک باب کا عنوان)

ترجمہ: یقیناً حضرات ائمہ کرام اپنی موت کے وقت کو جانتے ہیں اور وہ اپنے اختیار سے ہی مرتے ہیں (اگر یہ نہ چاہیں تو کوئی انہیں مار نہیں سکتا)

اصولِ کافی کی دوسری روایت:  

ان الائمه يعلمون علم ما كان وما يكون وانه لا يخفى عليهم شئی۔  

ترجمہ: بے شک حضرات ائمہ کرام ما کان اور ما یکون کا علم رکھتے ہیں اور شان یہ ہے کہ ان سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہوتی۔