مقدمہ - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع اسلام

مقدمہ

  علی محمد الصلابی

صفحہ 7 از 7
اس مقدمہ کے آخر میں میرے لیے اس کے علاوہ چارئہ کار نہیں کہ میں اللہ کے حضور اس کے فضل وکرم اور جو دوسخا کا اعتراف کرتے ہوئے قلب خاشع کے ساتھ حاضری دوں، وہی فضل وکرم کرنے والا، وہی مددگار اور توفیق بخشنے والا ہے۔ اوّل وآخر اسی کے لیے حمدوثنا ہے کہ اس نے مجھ پر احسان فرمایا، میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے اس کے اچھے ناموں اور بلند صفات کے ذریعہ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے اس عمل کو اپنے لیے خالص بنا لے اور اپنے بندوں کے لیے نفع بخش بنا دے اور ہر حرف پر مجھے نیکی عطا فرمائے اور میرے میزان عمل میں شامل کر دے اور میرے جن بھائیوں نے اس مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی بساط بھر میرا تعاون کیا ہے ان کو اجر عطا فرمائے اور میں ہر مسلمان سے جو اس کتاب پر مطلع ہوں امید کرتا ہوں کہ وہ اس بندہ فقیر کو اپنی دعاؤں میں نہیں بھولیں گے۔
رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ
سبحانک اللہم وبحمدک اشہد ان لا الہ الا انت استغفرک واتوب الیک وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔


صفحہ 7 از 7