سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا
نقیہ کاظمیسیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا:
ولادت با سعادت: سیدہ فاطمہؓ حضور نبی کریمﷺ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔
ان کی والدہ کا نام بھی سیدہ خدیجہؓ ہے سیدہ فاطمہؓ بعثتِ نبوی کے بعد جب حضور نبی کریمﷺ کی عمر مبارک اکتالیس سال تھی مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں۔بعض سیرت نگاروں کے نزدیک سیدہ فاطمہؓ کی ولادت جس زمانہ میں قریش کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے اس وقت ہوئی اس وقت حضورﷺ کی عمر مبارک پینتیس سال تھی رجوع کر سکتے ہیں۔
(طبقات ابنِ سعد: جلد، 8 صفحہ، 11 الاصابہ لابنِ حجر: جلد، 4 صفحہ، 563 الاصابہ فی تمیز الصاحبہ: جلد، 4 صفحہ، 563)
سیدہ فاطمہؓ حضورﷺ کی صاحزادیوں میں سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔
اسم گرامی: ان کا اسم گرامی فاطمہ ہے اور ان کے القاب میں زہرا، بتول، زاکیہ، راضیہ، طاہرہ، بضعۃالرسول خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
پرورش: ان کی پرورش اور تربیت سیدہ خدیجہؓ اور حضور نبی کریمﷺ نے فرمائی۔
شمائل اور خصائل:
حدیث شریف کی کتابوں میں سیدہ فاطمہؓ کے متعلق ان کی سیرت اور طرزِ طریق کو محدثین اس طرح ذکر کرتے ہیں کہ:
فاقبلت فاطمہؓ تمشی ماتخطئی مشیۃالرسولﷺ شیاَ۔
ترجمہ: یعنی جس وقت سیدہ فاطمہؓ چلتی تھیں تو آپؓ کی چال ڈھال اپنے والد جناب نبی کریمﷺ کے بلکل مشابہ ہوتی تھی امُ المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ میں قیام و قعود نشست و برخاست عادات و اطوار میں سیدہ فاطمہؓ سے زیادہ مشابہ کسی کو نہیں دیکھا۔
(مسلم شریف: جلد، 2 صفحہ، 290 الاستیعاب: جلد، 4 صفحہ، 363، حلیۃالاولیا لابی نعیم الصفہانی: جلد، 2 صفحہ، 93)
شعب ابی طالب میں محصوری:
اسلم کا راستہ روکنے کے لیے کفارِ مکہ نے حضورﷺ کے خاندان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ازواجِ مطہراتؓ اور بناتؓ کو تین سال تک شعب ابی طالب میں محصور کر دیا سیدہ فاطمہؓ نے یہ صبر آزما لمحات اپنے اعزہ و اقارب اور عظیم والدین کے ہمراہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کئے۔
ہجرت:
حضور نبی کریمﷺ ہجرت فرما کے مدینہ تشریف لے گئے اس وقت سیدہ امِ کلثومؓ اور سیدہ فاطمہؓ مکہ میں تھیں حضورﷺ نے انہیں لانے کے لیے سیدنا زید بن حارثہؓ اور سیدنا ابو رافعؓ کو متعین فرمایا اور دو اونٹ دیے سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے پانچ درہم زادِ راہ کے لیے دیے یہ دونوں بناتِ طیبات ان کے ہمراہ مدینہ تشریف لائیں۔
(البدایۃ لابنِ کثیر: جلد 3 صفحہ 202)
نکاح: ماہِ رجب 2 ہجری میں سیدہ فاطمہؓ کا نکاح سیدنا علی المرتضیٰؓ سے ہوا نکاح کے وقت سیدنا علیؓ کی عمر اکیس یا چوبیس برس اورسیدہ فاطمہؓ کی عمر پندرہ یا اٹھارہ برس تھی۔
(تفسیر القرطبی: جلد، 41 صفحہ، 142)
اس نکاح کے گواہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ اور سیدنا عمر فاروقؓ تھے ۔
(ذخائرالعبقعی المحب الطبری: صفحہ، 30)
سیدہ فاطمہؓ کے مکان کی تیاری:
نبی کریمﷺ نے اپنی لخت جگر کی رخصتی کے لیے تمام تیاری سیدہ عائشہؓ کے سپرد فرمائی سیدہ عائشہؓ فرماتی ہیں اس موقع پر سیدہ امِ سلمہؓ بھی اس کام میں ان کی معاون تھیں کہ ہم نے وادی بطحاء سے اچھی قسم کی مٹی منگوائی جس سے اس مکان کو لیپا پونچا اور صاف کیا پھر ہم نے اپنے ہاتھوں سے کھجور کی چھال درست کر کے دو گدے تیار کیے اوع خرما اور منقی سے خوراک تیار کی اور پینے کے لیے شیریں پانی مہیا کیا پھر اس مکان کے ایک کونے میں لکڑی گاڑ دی تاکہ اس پر کپڑے اور مشکیزہ لٹکایا جا سکے سیدہ عائشہؓ فرماتی ہیں کہ:
فما راینا عرسا احسن من عرس فاطمہؓ۔
ترجمہ: یعنی سیدہ فاطمہؓ کی شادی سے بہتر ہم نے کوئی شادی نہیں دیکھی۔
(السنن لابنِ ماجہ: صفحہ، 931 مسنداحمد: جلد، 1 صفحہ، 401)
جہیز: سرکارِ دو عالمﷺ نے اپنی لخت جگر کو جو جہیز دیا مختلف روائتوں کے مطابق اس کی تفصیل یہ ہے۔
- بستر مصری کپڑے کا جس میں اون بھری ہوئی تھی۔
- ایک چمڑے کا تکیہ جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔
- ایک مشکیزہ۔
- دو مٹی کے گھڑے۔
- ایک چکی۔
- ایک پیالہ۔
- دو چادریں۔
- ایک جائے نماز۔
(مسند احمد: جلد، 1 صفحہ، 104)
فضائل سیدہ فاطمہؓ بزبانِ نبی مکرمﷺ:
حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:
الفاطمۃؓ سیدۃ نساء اھل الجنۃ۔
ترجمہ: سیدہ فاطمہؓ جنت کی عورتوں کی سردار ہے۔
(البدایۃ)
صحیح بخاری میں روایت ہے کہ نبی کریمﷺ فرماتے ہیں کہ سیدہ فاطمہؓ خواتینِ امت کی سردار ہے سیدہ فاطمہؓ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسے تنگ کیا اس نے مجھے تنگ کیا اور جس نے مجھے تنگ کیا اس نے اللہ تعالیٰ کو تنگ کیا جس نے اللہ تعالیٰ کہ تنگ کیا قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا مؤاخذہ کرے۔
آپﷺ نے ارشاد فرمایا: تمہاری تقلید کے لیے تمام دنیا کی عورتوں میں حضرت مریم علیہا اسلام، سیدہ خدیجہؓ، سیدہ فاطمہؓ اور حضرت آسیہ علیہا السلام کافی ہیں۔
(ترمزی شریف)
اولاد سیدہ فاطمہؓ:
سیدہ فاطمہؓ کواللہ تعالیٰ نے پانچ اولادیں عطا فرمائیں تین لڑکے اور دو لڑکیاں جن کے نام یہ ہیں۔
سیدنا حسنؓ سیدنا حسینؓ سیدہ زینبؓ سیدہ امِ کلثومؓ سیدنا محسنؓ۔
سیدنا محسنؓ صغر سنی میں فوت ہو گئے تھے سیدہ امِ کلثوم بنتِ علیؓ کا نکاح سیدنا عمر فاروقؓ سے 71 ہجری میں ہوا اور دوسری بیٹی سیدہ زینب بنتِ علیؓ کا نکاح سیدنا عبداللہ بن جعفر طیارؓ سے ہوا ۔
(نسب قریش: صفحہ، 52)
سیدہ فاطمہؓ کی عبادت و شب بیداری:
سیدنا حسن بن علیؓ فرماتے ہیں میں نے اپنی والدہ کو گھر کے کام دھندوں سے فرصت پانے کے بعد صبح سے شام تک محراب عبادت میں اللہ کے آگے گریہ وزاری کرتی، خشوع و خضوع کے ساتھ اس کی حمد وثنا کرتے، دعائیں مانگتے دیکھا کرتا یہ دعائیں وہ اپنے لیے نہیں بلکہ تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کے لیے مانگتی تھی۔
ایثار و سخاوت:
ایک دفع کسی نے سیدہ فاطمہؓ سے پوچھا چالیس اونٹوں کی زکوٰۃ کیا ہو گی؟ سیدہ فاطمہؓ نے فرمایا تمہارے لیے صرف ایک اونٹ اور اگر میرے پاس چالیس اونٹ ہوں تو میں سارے کے سارے ہی راہ خدا میں دے دوں۔
انتقالِ نبوی پر سیدہ فاطمہؓ کا اظہار غم:
جب نبی کریمﷺ پر مرض کی شدت نے اضافہ کیا تو سیدہ فاطمہؓ پریشانی کے عالم میں فرمانے لگیں: ذاکرب ابا۔ افسوس ہمارے والد کی تکلیف نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ آج کے بعد تیرے والد کو کوئی تکلیف نہیں پھر جب آپﷺ کا ارتحال ہو گیا اور آپﷺ دارِ فانی سے دارِ بقاء کی طرف انتقال فرما گئے۔
اللھم صلی علی محمد وعلی اٰل محمد و بارک وسلم
حضورﷺ کی رحلت پر نہایت درد و سوز کے عالم میں فرمایا تھا:
صبت علی مصائب لوانھا صبت علی الایام سرن لیالا۔
ترجمہ: مجھ پر مصیبتوں کے اس قدر پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں کہ اگر یہی مصیبتوں کے پہاڑ دنوں پر ٹوٹے تو دن رات بن جاتے۔
سیدہ فاطمہؓ کی مرضُ الوفات اور ان کی تیمارداری:
نبی کریمﷺ کے وصال کے بعد سیدہ فاطمہؓ نہایت مغموم رہتی تھی اور یہ ایام انہوں نے صبر اور سکون کے ساتھ پورے کئے۔ آپؓ کی عمر اٹھائیس یا انتیس برس تھی آپؓ بیمار ہوگیں ان بیماری کے ایام میں آپؓ کی تیمارداری اور خدمات سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی بیوی سیدہ اسماء بنتِ عمیسؓ سر انجام دیتی تھی۔
سیدہ فاطمہؓ کا انتقال:
حضور نبی کریمﷺ کے وصال کے چھ ماہ بعد سیدہ فاطمہؓ بیمار ہوئیں اور چند روز بیمار رہیں پھر تین رمضان گیارہ ہجری منگل کی شب اٹھائیس یا انتیس برس کی عمر مبارک میں آپؓ کاانتقال ہوا۔
(البدا یۃ والنہایۃ: جلد، 6 صفحہ، 433)
سیدہ فاطمہؓ کا غسل اور سیدہ اسماء بنتِ عمیسؓ کی خدمات:
سیدہ فاطمہؓ نے وفات سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی بیوی سیدہ اسماء بنتِ عمیسؓ کو وصیت کی تھی کہ آپ مجھے بعد از وفات غسل دیں اور سیدنا علیؓ ان کے ساتھ معاون ہوں چناچہ سیدہ اسماء بنتِ عمیسؓ نے آپؓ کے غسل کا انتظام کیا اور آپؓ کے ساتھ نبی کریمﷺ کے غلام سیدنا ابورافعؓ کی بیوی سیدہ سلمیٰؓ اور سیدہ امِ ایمنؓ شریک تھیں سیدنا علی المرتضیٰؓ اس سارے انتظام کی نگرانی فرمانے والے تھے۔
(اسد الغابہ جلد، 5 صفحہ، 874 البدایۃ والنہایۃ جلد، 6 صفحہ، 333 ،حلیۃالاولیا: جلد، 3 صفحہ، 34)
سیدہ فاطمہؓ کی نمازِ جنازہ:
جب سیدہ فاطمہؓ کی نمازِ جنازہ پڑھنے کا مرحلہ پیش آیا تو سیدنا ابوبکر صدیقؓ، سیدنا عمر فاروقؓ اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جو اس موقعہ پر موجود تھے تشریف لائے سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے سیدنا علی المرتضیٰؓ سے فرمایا آپؓ آگے تشریف لا کر جنازہ پڑھائیں جواب میں سیدنا علی المرتضیٰؓ نے فرمایا کہ آپؓ خلیفہ رسولﷺ ہیں میں آپؓ کی موجودگی میں جنازہ پڑھانے کے لیے پیش قدمی نہیں کر سکتا۔
نمازِ جنازہ پڑھانا آپؓ ہی کا حق ہے آپؓ تشریف لائیں اور جنازہ پڑھائیں اس کے بعد کچھ روایات کے مطابق سیدنا ابوبکر صدیقؓ آگے تشریف لائے اور سیدہ فاطمہؓ کا جنازہ پڑھایا۔
(طبقات ابنِ سعد جلد، 8 صفحہ 91 کنز العمال جلد، 6 صفحہ، 813)
نمازِ جنازہ کے بعد سیدہ فاطمہؓ کو رات کو ہی جنتُ البقیع میں دفن کیا گیا اور دفن کے لیے سیدنا علی المرتضیٰؓ سیدنا عباسؓ اور سیدنا فضل بن عباسؓ قبر میں اترے۔
رضی اللہ تعالیٰ عنہا۔
دعائیہ کلمات:
اولادِ رسولﷺ کا مختصر تعارف کے عنوان سے نبی کریم سردار دو عالمﷺ کی مقدس اور پاک اولاد کے مختصر حالات اور مقام و مرتبہ کے بیان کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے اللہ کریم اپنے دربار میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس سے فائدہ پہنچائے اور آخرت میں ان مقدس ہستیوں کی شفاعت نصیب فرمائے آمین ۔
صلی اللہ تعالیٰ علی محمد وعلیٰ آلہ وازواجہ وبناتہ واصحابہ اجمعین۔
-
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کے گواہ جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
-
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجدہ محترمہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت اسد کو مسلمان کرتے وقت حضور اکرمﷺ نے اہل سنت کا کلمہ پڑھوایا
-
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح اور زوجین کی عمر
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ماجدہ ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو حضورﷺ نے اہل سنت کا کلمہ پڑھوایا
-
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے باہمی تعلقات
-
سیدنا حسن رضی اللہ عنہا کی والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہر اور ان کے برتنے کے سامان
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہر اور ان کے برتنے کے سامان
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور ان سے متعلق آپﷺ کی غیرت
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی راست بازی
-
دنیا و آخرت میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سرداری
-
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے رضا مندی کا اظہار
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات
-
وفات نبویﷺ کے بعد سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا برتاؤ
-
صحابہ کرام و خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے متعلق ضروری عقائد
-
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین افضلیت کا عقیدہ
-
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
-
نبی کریمﷺ کی طرف سے بنی ھشام ابن مغیرہ کی بیٹی سے نکاح کرنے کی علی ابن ابی طالب کو ممانعت
-
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیویوں اور اولاد کی تعداد و اسماء (ایک تحقیقی تحریر)
-
سوانح سیده زینب رضی اللہ عنہا بنت رسولﷺ
-
سوانح سيدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہﷺ
-
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجدہ محترمہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت اسد کو مسلمان کرتے وقت حضور اکرمﷺ نے اہل سنت کا کلمہ پڑھوایا
-
تعارف لفظ اہل بیت رضی اللہ عنہم
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ماجدہ ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو حضورﷺ نے اہل سنت کا کلمہ پڑھوایا
-
سیرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ
-
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور ان کی اولاد
-
مدفن سر حسین رضی اللہ عنہ کی بابت اختلاف کا سبب
-
آل حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یزید کا موقف
-
شیعہ ذاکروں کو ایک نصیحت جو نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کو جائز قرار دیتے ہیں
-
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ناراض ہونا
-
خلافت صدیقی سے متعلق سیدنا علی و سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کا مؤقف
-
ہم انبیاء کا کوئی وارث نہیں ہوتا جو کچھ چھوڑ جاتے ہیں وہ صدقہ ہوتا ہے
-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ڈھلتی رات سرگوشیاں
-
دوسرا مبحث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی فضائل
-
دوسرا نکتہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں علماء کے اقوال
-
دوسرا مبحث سیدہ عائشہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہما کی فضیلت
-
سیدہ عائشہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہما کے درمیان محبت بھرے روابط
-
سیدہ عائشہ آل علی اور دیگر اہل بیت رضی اللہ عنہم کے درمیان خوشگوار تعلقات و روابط
-
سیدنا علی و فاطمہ رضی اللہ عنہما کے فضائل و مناقب کی روایات کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان
-
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے باہمی تعلقات
-
تیسرا بہتان
-
دوسرا شبہ
-
عہد نبوی سے ثبوت
-
تیسرا شبہ
-
دوسرا شبہ
-
کیا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ امویوں کے ہم نوا تھے؟ اور کیا وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے بیٹوں کی مذمت میں حدیث وضع کیا کرتے تھے؟
-
مقدمہ
-
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کا سر مونڈانا
-
عقیقہ
-
سیدہ ام کلثوم بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہر اور ان کے برتنے کے سامان
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہر اور ان کے برتنے کے سامان
-
دعوت ولیمہ
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا زہد و صبر
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور ان سے متعلق آپﷺ کی غیرت
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی راست بازی
-
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے رضا مندی کا اظہار
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات
-
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و شفقت اور لاڈ و پیار
-
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت
-
آیت تطہیر سے متعلق شیعہ امامیہ کے استدلال کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ
-
کچھ ایسی دلیلیں جو واضح کرتی ہیں کہ آیت امامت اور معصوم ہونے کی دلیل نہیں
-
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما پر خاندانی تربیت کا اثر
-
مربی باپ کے اوصاف
-
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے عہد میں
-
اللہ کی قسم جو جوڑے میں نے تمھیں پہنائے ہیں مجھے اچھے نہیں لگ رہے ہیں
-
وفات نبویﷺ کے بعد سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا برتاؤ
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا گھر جلانا آگ کا رد اسکینز
-
ولادت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا شیعہ کتب اسکینز
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا گھر جلانا اسکینز
-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو فدک دیا یا نہیں؟؟
-
شیعوں کی طرف سے توہین سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو وفات کے بعد غسل دیے جانے کی تحقیق مع غسل نہ دینے سے متعلق وصیت کی حقیقت
-
فصل:....[سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی خانہ تلاشی کا واقعہ ]
-
مسئلہ باغ فدک اور اہلِ تشیع کے تضادات
-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو فدک دیا یا نہیں؟؟
-
مسئلہ باغ فدک اور حدیث بخاری کا صحیح مفہوم(شیعہ کتب کی روشنی میں)
-
سیده فاطمہ الزہرا ع کا دروازہ اور مجاۃ اسلمی کو آگ سے جلانے پر حضرت ابوبکر کا اظہار افسوس (العقد الفريد)
-
حضرت ابوبکر نے خاتون جنت کے دعوی پر یقین کرنے سے انکار کر دیا (تفسیر رازی)
-
حضرت ابوبکر نے خاتون جنت سیدہ فاطمہ کے دعوی پر یقین کرنے سے انکار کر دیا۔تفسیر رازی
-
بی بی فاطمہ زہرا ع نے حضرات شیخین (ابوبکر و عمر) کو اپنے جنازہ میں شامل نہ ہونے کی وصیت کی ۔(روضۃ الاحباب)
-
فاطمۃ الزہرا ہر نماز کے بعد حضرت ابوبکر کیلئے بدعا کرتی تھیں. معاذاللہ (الأمامت والسياست لابن قتیبہ)
-
حضرت ابوبکر نے حضرت فاطمہ کو ان کا حق باغ فدک نہیں دیا جو وراثت میں رسول اللہ نے دیا تھا جس وجہ سے حضرت فاطمہ مرتے دم تک حضرت ابوبکر سے ناراض رہیں (بخاری شریف)
-
باغ فدک کیا تھا، کہاں سے آیا اور اس کی آمدنی کے مصارف کیا تھے؟
-
جنازہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کے امام حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
-
قرآن میں لڑکی کا، بیٹی کا، بیوہ کا،عورت کاحصہ ہے توابوبکر نےجناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ سےباغ فدک کس قرآن کی آیت سے نہ دیا ؟
-
حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے داماد تھے۔
-
راوی عطیہ ابن سعد العوفی جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔
-
کیا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا کا گھر جلا دیا۔ شیعہ کتاب احتجاج طبرسی
-
حضرت امام مہدی کی آمد
-
جاگیر فدک کا اعتراض اور اس کا جواب
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا کی طبعی وفات اور جنازہ
-
حدیث ولایت
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو وفات کے بعد غسل دیے جانے کی تحقیق مع غسل نہ دینے سے متعلق وصیت کی حقیقت
-
مقدمہ
-
فصل:.... چادر میں چھپانے کا قصہ
-
فصل:....بارہ آئمہ کے خصائص پر رافضی کا کلام
-
فصل: ....علی بن موسی الرضا
-
فصل: ....میراث حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مسئلہ
-
فصل: ....جاگیر فدک کا اعتراض اور اس کا جواب
-
فصل:....تعظیم ام المؤمنین رضی اللہ عنہا پر رافضی غیض و غضب
-
فصل : ....ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر رافضی اعتراضات
-
فصل:....حضرت خالد بن ولید اور مالک بن نویرہ کا واقعہ
-
فصل:....یزید پر لعنت کا مسئلہ
-
امامت علی رضی اللہ عنہ کی پانچویں دلیل:
-
امامت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ساتویں دلیل:
-
امامت علی رضی اللہ عنہ کی نویں دلیل
-
امامت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بارھویں دلیل:
-
امامت علی رضی اللہ عنہ کی اٹھارھویں دلیل:
-
امامت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اکیسویں دلیل:
-
امامت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی چونتیسویں دلیل:
-
امامت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی چھٹی حدیث:’’حدیث مؤاخاۃ ‘‘:
-
فصل:....[سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی خانہ تلاشی کا واقعہ ]
-
فصل ششم: حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی امامت و خلافت کے دلائل
-
فصل:....[حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر سلسلہ اعتراضات ]
-
نصیریہ فرقہ کے شیعوں کا عقیدہ
-
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں شیعہ ائمہ کا عقیدہ مختصر بیان کریں؟
-
شیعہ کا اسماعیلی فرقہ آغا خانی شیعوں کا مختصر تعارف
-
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال بقول اہل سنت رسول اللہﷺ کی رحلت کے چھ ماہ بعد ہوا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا انتقال یا اڑھائی برس رسول خداﷺ کے بعد ہوا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے 26 ذی الحجہ 24ھ کو انتقال فرمایا تو کیا وجہ تھی کہ دونوں بزرگوں کو جو نبی اکرمﷺ کے بعد کافی عرصہ کے بعد انتقال کرتے ہیں۔ روضہ رسولﷺ میں دفن ہونے کے لئے جگہ مل گئی اور رسول خداﷺ کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ ئ مادر حضرت حسنین رضی اللہ عنہما کو باپ کے پاس قبر کی جگہ نہ مل سکی کیا خود حضرت فاطمہ بتول رضی اللہ عنہا نے باپ سے علیحدگی قبر کی وصیت کی تھی یا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے حکومت وقت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا یا مسلمانوں نے بضعئہ رسولﷺ کو قبر رسولﷺ کے پاس دفن نہ ہونے دیا فاعتبروا یاولی الابصار۔
-
اہل سنت کی حدیث کی کتابوں میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا وغیرہم سے کثرت سے احادیث پیغمبرﷺ مروی ہیں کیا وجہ ہے کہ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا حضرت حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ دیگر بزرگوں سے علم میں کم تھے یا انہیں آنحضرتﷺ کے پاس رہنے کا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وغیرہ سے کم موقعہ ملا تھا اس سوال کا جواب تلاش کرتے وقت حدیث نبوی: انا مدينة العلم وعلى بابها واعلم امتی بعدی علیؓ بن ابی طالب زیر نظر رہے۔
-
ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء علیہم السلام میں سے کسی ایک نبی کی مثال بھی پیش کی جا سکتی ہے کہ پیغمبر کے انتقال پر ملال پر پیغمبر کی اولاد کو باپ کے ترکہ سے محروم کردیا گیا ہو جیسا کہ رسول زادی کو حدیث نحن معاشر الانبياء لا نرث و لا نورث ما تركناه صداقة۔ خلیفہ وقت نے سنا کر باپ کی جائیداد سے محروم کردیا تھا۔ (دیکھو بخاری: صفحہ، 161)
-
کلمہ طیبہ اور چند فروعی مسائل
-
فضائل اہل بیت (رضی اللہ عنہم)
-
حیات حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا دوسری شادی کا پروگرام
-
تفسیر آیت مباھلہ
-
مسئلہ وراثت انبیاء علیہم السلام
-
بحث نکاح سیدہ امِّ کلثوم رضی اللہ عنہا
-
مطاعن عثمانی
-
مکالمہ فدک (دوسری قسط) میراث نبوی ﷺ اور صحیح احادیث
-
باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟
-
ایک افسانہ: سیدہ فاطمہ کی طرف سے فدک کے ہبہ کا دعوی سیدہ فاطمہ کا یہ کہنا کہ رسول اللہ ص نے مجھے فدک دیا تھا اور اس پر گواہ پیش کئے شیعہ رافضیوں کی جھوٹی کہانی ہے۔
-
حضرت ابوبکر نے بنو ہاشم اور بنو مطلب کو خمس کا حصہ کیوں نہیں دیا تھا؟
-
فضیل بن مرزوق شدید شیعہ تھا اور اس میں شیعت تھی۔
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا گھر جلانے کے افسانہ اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر جھوٹے الزام کی حقیقت
-
کیا سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا دروازہ جلایا تھا؟
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر حملہ کرنے والا کون؟
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کس چیز سے مارا گیا؟
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر حملہ نہیں کیا گیا!!
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات کی خبر پورے مدینہ کو ہوئی
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر آگ نہیں لگی
-
فیصلہ آپ کیجیے!! سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شہادت کے بارے میں اتنے اختلافات کے ہوتے ہوئے یہ قصہ سچا کیسے ؟
-
کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا دفاع کیا؟
-
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا پسلیاں ٹوٹنے کے بعد بھی گھومنا پھرنا
-
شیعوں کے مطابق سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر حملے کے ذمہ دار بنتے ہیں
-
شہباز اصفہانی کی جہالت کا ایک اور ثبوت! کیا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کی منکر تھیں؟
-
شیعوں کو مناظرہ کا چیلنج! سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شہادت کا قصہ سچا ثابت کر کے دکھاؤ
-
کیا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا گھر میں اکیلی تھیں جب ان پر حملہ ہوا