کچھ ایسی دلیلیں جو واضح کرتی ہیں کہ آیت امامت اور معصوم ہونے کی دلیل نہیں
علی محمد الصلابیانہی دلیلوں میں سے ایک یہ ہے کہ ان کے زعمِ باطل کے مطابق جو خصوصیات امیر المؤمنین علی، حسن، اور حسین رضی اللہ عنہم کے لیے ثابت ہیں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے بھی ثابت ہوں گی، جب کہ امامت کی خصوصیت عورتوں کے لیے ثابت نہیں ہوسکتی، اس لیے اگر یہ آیت امامت اور معصوم ہونے کی دلیل ہوتی تو آیت کے اوصاف سے متصف جتنے لوگ بھی ہوتے، سبھی امامت اور معصوم ہونے کے مستحق ہوتے، اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا انھیں کی طرح آیت کے اوصاف سے متصف ہیں، اس مذکورہ بات سے یہ چیز صراحتاً ثابت ہوئی کہ آیت سے مراد نہ تو امامت ہے اور نہ معصوم ہونا ہے۔
انہی دلیلوں میں سے ان کے اپنے فاسد عقیدے کے مطابق معصوم ائمہ میں سے نو کا خارج ہوجانا ہے، اس لیے کہ آیت ان کو شامل نہیں، آیت ان میں صرف تین علی بن ابی طالب، حسن بن علی، حسین بن علی رضی اللہ عنہم کے ساتھ خاص ہے۔(الإمامۃ والنص: صفحہ 387)