Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ماجدہ ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو حضورﷺ نے اہل سنت کا کلمہ پڑھوایا

  علامہ علی شیر حیدری

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ماجدہ ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو حضورﷺ نے اہل سنت کا کلمہ پڑھوایا

جب حضور اکرمﷺ سیدہ خدیجہؓ کے گھر تشریف لے گئے تو آپ کے حسن و جمال کی وجہ سے سیدہ خدیجہؓ کا گھر روشن ہوگیا۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ یہ کس چیز کا نور ہے فرمایا یہ نور پیغمبری ہے کہو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰه فرمود کہ ایں نور پیغمبراست بگو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰه

حوالہ جات شیعہ کی معتبر کتب:

(حیات القلوب: جلد 2 صفحہ 260 مطبوعہ ایران)

(منتہی الامالی: جلد1 صفحہ 47 تالیف شیخ عباسی قمی ایران)

(مناقب آل ابی طالب :جلد 1 صفحہ 46 فی مبعث النبی ایران)

(بحار الانوا ر : جلد 18صفحہ 197 مطبوعہ رقم ایران 

 اے اہل تشیع!

آپ بتائیں کہ حضور اکرمﷺ نے ام المومنین سیدہ خدیجہؓ کو جو كلمہ پڑهوا کر مسلمان کیا وه مکمل ہے یا ادھورا؟ وہ کلمہ ایمان کی دلیل ہے یا نہیں 

ام المؤمنین اس کلمہ سے مؤمن ہوئیں یا نہیں؟

جب کے اس کلمہ میں حضور اکرمﷺ نے علی ولی اللہ کا اقرار نہیں کروایا۔