سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی
علی محمد محمد الصلابییہ فاطمہ بنت امام المتقین سید ولد آدم رسول اللہﷺ ہیں۔ ماں کا نام سیدہ خدیجہ بنت خویلدؓ ہے۔
(أسد الغابۃ: جلد 5 صفحہ 520، الإصابۃ: جلد 4 صفحہ 365)۔
نبی اکرمﷺ کو نبوت ملنے سے قبل جب کہ آپﷺ کی عمر پینتیس (35) سال تھی فاطمہؓ کی ولادت ہوئی۔ (طبقات ابن سعد: جلد 8 صفحہ 26)۔
2ھ میں غزوۂ بدر کے بعد اللہ کے رسولﷺ نے حضرت علیؓ سے سیدہ فاطمہؓ کی شادی کردی۔ سیدہ فاطمہؓ کے بطن سے حسن، حسین رضی اللہ عنہما اور ام کلثومؓ کی ولادت ہوئی، وفات نبویﷺ کے چھ مہینہ بعد حضرت فاطمہؓ کی بھی وفات ہوگئی۔
(حلیۃ الاولیاء: جلد 2 صفحہ 39، سیر اعلام النبلاء: جلد 2 صفحہ 118، 134، العقیدۃ فی اہل البیت بین الافراط و التفریط، دیکھیے۔ سلیمان السحیمی: 132)۔