ایک افسانہ: سیدہ فاطمہ کی طرف سے فدک کے ہبہ کا دعوی سیدہ فاطمہ کا یہ کہنا کہ رسول اللہ ص نے مجھے فدک دیا تھا اور اس پر گواہ پیش کئے شیعہ رافضیوں کی جھوٹی کہانی ہے۔
جعفر صادقسُنی مناظر: دعوی اور آپ کے دلائل میں کوئی ربط نہیں ہے۔ آپ کی منطق کے مطابق پہلے ہبہ ہوتا ہے اور بعد میں اس سے ملکیت ثابت ہوتی ہے تو استدلال بھی آپ کا ویسا ہی ہوگا۔
آپ نے یہ شرط کب لگائی تھی کہ کسی عالم کا قول قابل قبول نہیں ہوگا صرف قرآن کی آیت اور حدیث رسول ص پیش کی جائیں گی؟ چلیں پیش کریں وہ روایت بھی جس میں مذکور ہے کہ مجھے رسول اللہ ص نے فدک دیا تھا۔ ان شاء اللہ اس کا رد میں صحیح سند سے کروں گا۔
آپ خود اہلسنت عالم تقی عثمانی کے قول بطور دلیل پیش کر رہے ہیں لیکن مجھے عالم کے قول کو پیش کرنے سے منع کر رہے ہیں یہ کیسی پابندیاں ہیں جو صرف میرے لئے ہیں۔
ایک افسانہ: سیدہ فاطمہ کی طرف سے فدک کے ہبہ کا دعوی
سیدہ فاطمہ کا یہ کہنا کہ رسول اللہ ص نے مجھے فدک دیا تھا اور اس پر گواہ پیش کئے شیعہ رافضیوں کی جھوٹی کہانی ہے۔
اہلسنت کے نزدیک سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کا دعوائے ہبہ کرنا اور بطور گواہ حضرت علی، ام ایمن اور حسنین کریمین رضی اللہ عنہم اجمعین کو پیش کرنا یہ افتراء جھوٹ ہے۔
اہل سنت مناظر کی طرف سے الزامی دلیل
گواہ پیش کرنے کہ بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ص اس میں سے آپ کا حصہ نکالتے تھے اور باقی کو تقسیم کرتے تھے وغیرہ ، تب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ آپ ویسے ہی کرو جیسے میرے والد کرتے تھے۔
شیعہ مناظر: مکمل ترجمہ کر دیں تمام حوالہ جات کا عام عوام کے لیے۔شکریہ
سُنی مناظر: عوام کہ لیے یا آپ کہ لیے؟ بحرحال میں مختصر ترجمہ کررہا ہوں ۔اس میں بھی مذکور ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کا دعوائے فدک کا ہبہ کرنا اور گواہی میں ان حضرات کو پیش کرنا اس کی کوئی اصل نہیں ہے اور لکھا ہے کہ کوئی ایسی روایت نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ دعویٰ کیا تھا۔
شیعہ مناظر کے اعتراض کا رد:
اگر خاصہ سے مراد سنبھالنے کے معنی میں ہے تو مال غنیمت کا سنبھالنا بھی رسول ص کے ذمے ہی تھا کہ کس کو کتنا دینا ہے۔اگر ایسا ہے تو ثابت کریں کسی عالم نے غنیمت کو بھی رسول ص کا خاصہ لکھا ہو ۔
سُنی مناظر: یہ آپ کی ذاتی رائے ہے یا آپ کے پاس کوئی معقول دلیل بھی ہے ؟ آپ کو غنیمت اور فئے کی تمیز بھی نہیں مناظر صاحب؟ ایک طرف ظاہر کرتے ہیں کہ صرف حدیث رسول ص حجت ہے اور کسی عالم کا کوئی قول قابل حجت نہیں اور دوسری طرف مجھ سے مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ کسی عالم کے قول سے غنیمت کو بھی خاصہ رسول دکھاؤں، جبکہ غنیمت زیر بحث موضوع ہی نہیں اور مناظر صاحب۔۔مجھ پر حوالے ضایع نہ کریں ایسے حوالے آپ کو کام آئیں گے، اگر میرے سامنے ضایع کریں گے تو خود ضایع ہوجائیں گے۔
لاتقربو الصلوٰة پڑھ رہے ہو وانتم السکاریٰ کون پڑھے گا؟ آگے بھی پڑہیں۔ نبی کریم ص اپنے عیال کا نفقہ ادا فرماتے تھے اپنے اہل بیت کو بھی کچھ حصہ دیا کرتے تھے اور باقی جہاد میں اور فی سبیل اللہ خرچ فرماتے تھے۔ مزید آگے لکھا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رض نے حضور ص کے ارشاد کہ مطابق فدک کی تولیت اپنے پاس رکھی۔ یہاں بھی تولیت یعنی بطور سنبھالنے کہ بات چل رہی ہے ، جسے آپ نے ذاتی ملکیت ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔
دوسری بات مفتی تقی عثمانی صاحب تو عالم ہیں آپ نے تو اوپر کہا کہ عالم غیر معصوم ہے پھر بھی عالم کو ہی پیش کردیا؟ کیا یہ شرط صرف مجھ پر لاگو ہے آپ اس سے مستثنیٰ ہو؟ سب سے پہلے شرائط کی خلاف ورزی تو آپ نے کی ہے ۔ دعویٰ دال اور دلیل چنہ۔
شیعہ مناظر کا اقرار کہ فدک بعد از نبی قائم مقام کا ہے۔
زبردست آپ نے تسلیم کرلیا کہ رسول اللہ ص کہ بعد باغ فدک اس کے قائم مقام کا ہوگا مطلب رسول لللہ ص نے فدک سیدہ رض کو نہیں دیا کیونکہ وہ قائم مقام کا ہوگا۔ اس اقرار سے آپ کا دعوی بھی باطل ہوا اور استدلال بھی۔
میں نے کونسے اصول کو توڑا ہے نشاندہی کریں۔
تفسیر صافی میں موجود یہ قول امام ضعیف ہے تو آپ صحیح سند کہ ساتھ اس کی نفی ثابت کریں۔ ابھی تو فدک کے ہبہ پر بات شروع ہی نہیں ہوئی ہے۔کوئی ایک روایت صحیح السند ملکیت رسول ص پر پیش کریں تاکہ پتہ چلے کہ سامنے والا مناظر ہے ورنہ روتے رہیں گے۔