Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی راست بازی

  علی محمد الصلابی

امام حاکم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث روایت کی ہے کہ وہ جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ کرتیں تو کہتیں: میں نے ان کے والد کے علاوہ کسی کو ان سے زیادہ راست باز نہیں دیکھا۔

(المستدرک: جلد 3 صفحہ 160، 161) 

اس حدیث میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی واضح فضیلت بیان کی گئی ہے، چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس میں اور سابقہ حدیث میں انھیں ہیئت، طور طریقہ، وقار و تمکنت اور راست بازی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہ قرار دیا ہے۔

( العقیدۃ فی اہل البیت: صفحہ: 136)