Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دعوت ولیمہ

  علی محمد الصلابی

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی کا پیغام دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شادی کی دعوت (ولیمہ) ضروری ہے، وہ کہتے ہیں: حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ایک مینڈھا مہیا کروں گا، اور انصار کے کچھ لوگوں نے سیدنا علیؓ کے لیے چند صاع مکئی مہیا کیے، رخصتی کی رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی میری ملاقات سے پہلے کچھ مت کرنا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب کیا، اس سے وضو کیا، پھر اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر انڈیل دیا اور فرمایا:

اَللّٰہُمَّ بَارِکْ فِیْہِمَا، وَبَارِکْ عَلَیْہِمَا وَبَارِک فِيْ شِبْلِہِمَا۔

(المعجم الکبیر للطبرانی: 1153 فضائل الصحابۃ: جلد 2 صفحہ 858 اس کی سند صحیح ہے۔)

’’اے اللہ! ان دونوں میں برکت عطا فرما، ان دونوں پر برکت نازل فرما، ان دونوں کی اولاد میں برکت عطا فرما۔‘‘