Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کا سر مونڈانا

  علی محمد الصلابی

جعفر بن محمدؒ سے مروی ہے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کا سر ساتویں دن مونڈوایا اور ان کے بالوں کو تولا اور بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی۔

(الطبقات: الطبقۃ الخامسۃ: جلد 1 صفحہ 231 اس کی سند مرسل ہے۔)

اس باب کی حدیثیں مختلف طرق کو ملا کر صحیح ہیں۔ 

(موسوعۃ تربیۃ الاجیال: صفحہ 72) 

حدیث پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ فرماتے ہیں:

’’چاندی صدقہ کرنے کا سبب کہ بچہ کا رحم مادر سے عالم وجود میں منتقل ہونا ایک ایسی نعمت ہے جس کا شکر ادا کرنا واجب ہے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ شکر کسی عوض کے ذریعے ادا کیا جائے اور چاندی کی تخصیص اس لیے ہے کہ سونا زیادہ مہنگا ہوتا ہے، صرف مالداروں کے پاس ہوتا ہے، اور مولود کے بال کے برابر دوسری چیزوں کی کوئی وقعت نہیں۔