شیعہ کتب سے - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعہ کتب سے

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

شیعہ عالم ابو جعفر کلینی روایت نقل کرتے ہیں کہ زرارہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو جعفرؒ سے پوچھا کہ آپ کو کہاں سے معلوم ہوا کہ سر اور پاؤں کے بعض حصہ کا مسح کرنا چاہیے؟ تو وہ ہنسے اور کہا: اے زرارہ! اللہ تعالیٰ نے فرمایا: فَاغۡسِلُوۡا وُجُوۡهَكُمۡ فَعَرَفنَا أَنَّ الوَجهَ كُلَّهُ يَنبَغِی أَن يُغسَلَ 

(فروع کافی: جلد 3 صفحہ30)  

ترجمہ: پس اپنے چہروں کو دھو۔ تو ہم نے معلوم کر لیا کہ بے شک سارے چہرے کا دھونا ہی مناسب ہے۔

اور زرارہ ہی کی روایت ہے کہ ابو جعفرؒ نے حضورﷺ جیسا وضو کر کے دکھایا۔ اس میں ہے کہ:  

برتن سے پانی لے کر چہرے کے اوپر کی جانب سے بہایا۔ ثُمَّ مَسَحَ بِيَدِهِ (اليُمنَىٰ) الجَانِبَينِ جَمِيعًا 

(الاستبصار: جلد1 صفحہ 58) 

پھر اپنے ہاتھ کے ساتھ چہرے کے دونوں جانب کا مسح کیا۔

حاشیہ میں لکھنے والے نے لکھا ہے کہ یہ روایت التہذیب جلد1 صفحہ16 اور الکافی جلد1 صفحہ 8 میں بھی کچھ معمولی اختلاف کے ساتھ ہے۔