عبدلکریم شہرستانی اسماعيلی شیعہ تھا اور اپنے نظریات کی…

عبدلکریم شہرستانی اسماعيلی شیعہ تھا اور اپنے نظریات کی تبلیغ بھی کرتا تھا(اہل سنت مناظر)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 2

سنی مناظر:  مجھے حیرت ہے کہ جب تحریف قرآن کے مسئلے میں تم لوگ اپنی کتب سے اقوالات پیش کرتے ہو تو تب کیوں اصول یاد نہیں رہتے شیعہ مناظرین کو؟
بقول بخش حسین کے وہ سارے شیعہ علماء و مناظرین جو تحریف کے مسئلے پر اپنی کتب سے حوالے پیش کرتے ہیں وہ اصول سے ناواقف ہوتے ہیں.
بخش حسین صاحب مبارک ہو آپ نے بہت سے شیعہ علماء و مناظرین کو اصول سے ناواقف ثابت کردیا۔
بخش حسین صاحب واقعی آپ اصول سے ناواقف ہیں
اوپر آپ ہی کے دیے گئے میزان الاعتدال کے حوالے میں بدعتی راوی کو سچا کہا گیا ہے لیکن پھر بھی میرے سمجھانے کے بعد بھی وہی لاعلمی دکھا رہے ہو کہ "شیعہ کا نظریہ بیان کررہا ہے".
تو یہ الفاظ کیا جرح ہوئے آپ کے نزدیک؟
چلو اپنے علم کے دریا بہاؤ اور 
محدثین سے یہ ثابت کرو کہ کسی کو بدعتی کہنا جرح ہوتی ہے؟
بسم الله.


شیعہ مناظر محدثین سے ثابت نہ کرسکے کہ بدعتی کہنا جرح ہوتی ہے۔بس اپنی ذاتی تاویلات کا ڈھنڈورہ پیٹتے رہے۔


سنی مناظر:  الفاظ غور سے دیکھو کہ یہ پوری سورۃ مکی ھے جمھور کے نزدیک.

پھر آگے قیل کہہ کر کمزور اقوالات نقل کیے ہیں علامہ آلوسی رح نے.

لیکن آپ کی دیانت تو یہ ہے کہ جمھور کے قول کے برعکس کمزور اقوالات پیش کرکے اپنے مفسر طباطبائی کا رد کرنے چلے ہو، واہ سبحان اللہ
میں نے اس شھرستانی کے علماء وغیرہ ہونے کی بات کب کی؟ کہ یہ بڑا عالم نہیں تھا؟ بات سمجھ بھی رہے ہو یا ایسے ہی جو دماغ میں الٹا سیدھا آیا اور کسی نے بطور لقمہ کوئی حوالے بھیج دیا اس کو اٹھا کر یہاں بھیج دیا؟
کچھ اپنی عقل بھی استعمال کرو کہ بات کیا چل رہی ہے اور آپ بھیج کیا رہے ہو؟
میں نے شھرستانی کو غالی شیعہ اور ملحد نظریات والا ثابت کیا جس کا آپ کو رد کرنا ہے کہ نہیں یہ سنی تھا.
کہاں بیان مذھب اور کہاں بیان علم.. ایسے لوگ بھی مناظر بنے بیٹھے ہیں
قیامت کی نشانی ہے
اگر بالفرض کچھ علماء نے لا علمی کی بنیاد پر اسے شافعی کہہ دیا تو جن کو اس کا شیعہ ہونا پتا چلا تو انہوں نے اس کا بھانڈا کھول دیا۔
بہت سارے ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کی شیعت کا کچھ علماء کو پتا نہیں چلتا تو وہ اسے سنی کہہ دیتے ہیں.

عبدالکریم شہرستانی اسماعيلی شیعہ تھا اور اپنے نظریات کی تبلیغ بھی کرتا تھا.
تو ایسے شخص کی بات کیسے ہم مان سکتے ہیں؟
 ہو سکتا ہے آپ یہ علمیت جھاڑنے کی کوشش کریں سنی محدثین کو پتا نہیں چلا؟
تو یہ دیکھیں شاھ عبد العزیز محدث رح کہہ چکے ہیں کہ کچھ راویوں کا پتا پہلے والے محدثین کو نہیں چلا لیکن بعد والوں کو ان کی حقیقت پتا چلی تو انہوں نے ان راویوں کا بھانڈا کھولا.
  
یہی حال شھرستانی اور بہت سے راویوں کا ہے۔
یہاں بھی آپ نے قول جمھور چھوڑ کر کسی کی ذاتی رائے پیش کی ہے.
جمھور کے قول سے آپ کو کیا دشمنی ہے بخش صاحب؟
باقی عطیہ اور فضیل کے شیعہ ہونے کی بات میں پہلے ہی کرچکا ہوں بار بار وہی بات کرنے کا وقت نہیں میرے پاس.

شیعہ مناظر: آپ کی رائے قابل قبول نہیں ہوگی معاویہ صاحب کسی محقق ومحدثین کا قول تو دکھائیں۔ اگر عطیہ اور فضیل رافضی تھے تو ناصبیوں نے ان کی توثیق کیوں پیش کی بقایا شیعہ ہونے پر جرح نہیں یہ آپ مان چکے ہیں تو اس کی روایت قابل قبول کیوں نہیں۔


   شیعہ مناظر اب بوکھلاہٹ میں یہ بھی بھول گئے ہیں کہ عطیہ اور فضیل کو رافضی نہیں بلکہ شیعہ ثابت کیا گیا ہے، اوپر شیعہ مناظر شیعہ اور رافضی کا فرق بھی بیان کر چکے ہیں ، اہل سنت علماء نے اسماء الرجال میں کئی راویوں کو ثقہ اور شیعہ کہا ہے، موصوف غصہ میں تمام علماء کرام کو ناصبی کہہ کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے لگے ہیں تاکہ علمی گفتگو سے جان چھوٹ جائے!! 


 شیعہ مناظر: جی معزز سامعین معاویہ صاحب کی جہالت دیکھ لیں معاویہ صاحب آپ کو آپ کی جہالت مبارک ہو فلحال گفتگو فدک کے موضوع پر ہے جبکہ آپ درمیان میں تحریف قران کا موضوع اٹھا لائے جواب دینا بنتا نہیں لیکن دیتا ہوں تاکہ آپ کی اس جاہلانہ ٹوٹی پھوٹی چھوٹی سی اعتراضی 
کیسی جاہلیت ہے معاویہ صاحب اس وقت آپ اپنا دعوی دیکھ لیا کریں کیا کہوں جب عقل گھاس چرنے چلی جائے تو ایسی باتیں ہی نکلتی ہیں 
معاویہ  صاحب آپ کا دعوی ہوتا ہے شیعہ اپنے اصول پر رہتے ہوئے قرآن کو کامل ثابت کرے 
کیا اس وقت آپ کی کتابوں کے حوالے دیئے جائیں گے۔ مبارک ہو معاویہ صاحب آپ کو جہالت یہ تھا مبارک کا مبارک سے جواب۔


  غور فرمائیں! شیعہ مناظر نے کونسی نئی بات کہہ دی ہے!! مناظروں میں دعوی ہمیشہ فریق مخالف کی کتب کے مطابق ہی ہوتا ہے۔ اگر شیعوں پر تحریف قرآن کا الزام لگایا جاتا ہے تو ظاہر ہے شیعہ کتب سے ہی ان پر حجت تمام کی جائے گی اور وہ بھی شیعہ کتب سے ہی دفاع کرنے کے پابند ہوں گے!! 

اسی طرح فدک اگر ہبہ کیا گیا اور صحابہ کرام نے اہل بیت کا حق چھین لیا تو شیعہ اپنا دعوی اہل سنت کتب سے ثابت کرنے کی کوشش کریں گے اور سنی مناظر اہل سنت کتب سے ہی دفاع کرنے کا پابند بھی ہوگا۔ 



 شیعہ مناظر: معاویہ صاحب لگتا ہے آپ کا ذہن کند ہوچکا ہے۔ جمہور کے قول میں یہ نہیں کہ اس میں کوئی آیت مدنی نہیں ہے۔ بلکہ کثرت آیات مکی ہیں اس لیے مکی کہا ہے۔
آپ کے کہنے کے مطابق کیا پہلے والے جاہل تھے جن کو یہ نہیں پتہ چلا کہ شہر سستانی کا تعلق کہاں سے کس مذہب سے جب کے میں دکھا چکا ہوں کہ وہ شافعی تھے یہ لیں اور دلائل دیتا ہوں 


شیعہ مناظر: ابو الفتح محمد بن ابی القاسم عبدالکریم الشہرسستانی صاحب 
امام اور فقیہ تھے معاویہ صاحب نے ایک ٹوٹا ہوا حوالہ پیش کیا چلو یہ تو ٹھیک ہے پہلے والے نے شافعی کہا
معاویہ صاحب آپ نے حوالہ پیش کیا تحفہ اثنا عشریہ کا تو آپ نے شیعہ کی چار اقسام بیان کی ہیں اب بتائیں عطیہ کا تعلق کس گروہ سے ہے۔
معاویہ صاحب آپ نے حوالہ پیش کیا تحفہ اثنا عشریہ کا تو آپ نے شیعہ کی چار اقسام بیان کی ہیں اب بتائیں عطیہ کا تعلق کس گروہ سے ہے۔
 


   

صفحہ 1 از 2