مناظرہ ابن سبا یہودی کے  پس منظر میں مختصر گفتگو ( رانا…

مناظرہ ابن سبا یہودی کے  پس منظر میں مختصر گفتگو ( رانا سعید شیعہ اور مختار احمد اہل سنت)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

مناظرہ ابن سبا یہودی موجد عقائد شیعیت کے  پس منظر میں مختصر گفتگو 

( رانا سعید شیعہ اور مختار احمد اہل سنت)

    مختار احمد اہل سنت عالم  :   اگر شیعہ مناظر ایک ایسی صحیح دلیل پیش کردیتے جس سے ان کے پانچوں بنیادی عقائد صحیح ثابت ہوجاتے جس کا ان سے باربار مطالبہ ہوتا رہا اور وہ اللہ کی قسم کھاکر کہہ چکے تھے کہ میں ضرور ایسی دلیل پیش کروں گا اور بعد بھی کہتے رہےمگر پیش نہیں کر سکے تو اس سے شیعہ مذہب کے عقائد بھی ثابت ہوجاتے اور سنی مناظر کے دعوے اور ساری باتوں کا رد بھی ہوجاتا، مگر شیعہ مناظر نےقسم کھانے اورسنی مناظرکے بار بار کےمطالبے کےباوجود کوئی ایسی روایت پیش نہیں کی اس سے واضح طورپر یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ شیعہ کےپاس اپنےعقائد کوثابت کرنے لیے کوئی ایک بھی صحیح دلیل نہیں ہے۔

رانا سعید شیعہ:  میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ جس پر میں نے قسم کھائی تھی ۔ قریشی کو تیار کریں، دو میں سے ایک آپشن قبول کرے اور لکھے۔  

نمبر 1 ⬅️ *یا وہ صحیح روایت لکھے جس میں ابن سباء کی زبان سے عقیدہ ، امامت ، خلافت وصایت ، برأت اور رجعت ثابت ہو* کوئی ایک صحیح روایت 

یا ان پانچ عقائد پر پانچ الگ الگ صحیح روایات

نمبر 2 ⬅️ *لکھ دے کہ اس کے پاس ایسی کوئی صحیح روایت موجود نہیں ہے*

اگلا کام میرا ۔ محترم اگر میں شیعہ عقائد پر سُنی کُتب سے آپکے علماء کی تصحیح شدہ روایات پیش کر سکتا ہوں تو سوچو شیعہ کتب سے کئی کئی روایات ایک ہی عقیدہ پر موجود ہیں ۔ بلکہ باقاعدہ کتابیں موجود ہیں ۔

مختار احمد اہل سنت عالم : میں نے ایک عام ممبر کی حیثیت سے یہ مکالمہ دیکھنے کےبعدجو محسوس کیا وہ لکھ دیا،عام طورپر ایسے مباحثوں میں ایک دوسرے پرلعن طعن ہوتا ہے۔ اس لیے نہیں دیکھتا، مگراس  مناظرےکے شروع میں جو  شرائط  طےہوئیں اس کی وجہ سے  پوری دلچسپی اور سمجھنےکی نیت سے  سارا مباحثہ دیکھا، سنا۔

سنی مناظر کےدعویٰ میں دوباتیں تھیں۔

1: ابن سبا ملعون  حقیقت یا افسانہ!

2: شیعہ عقائد کی بنیاد  ابن سبا ملعون  نے رکھی یا نہیں! 

ایسے لوگ یقیناً ہوں گے، جوابن سبا کوافسانہ سمجھتے ہیں بجائے اس کے کہ سنی مناظر ثابت کرتا،  آپ نے شروع میں ہی مان لیاکہ عبداللہ  ابن سبا یہودی  افسانہ نہیں  بلکہ ایک حقیقت ہے۔ اس سےسنی مناظر کی طرف سےپیش کی گئی ایک بات تو بلا کسی شک وشبہ کےواضح طور پرثابت ہو گئی کہ ابن سباملعون افسانوی کردار نہیں ہے ۔

دوسری بات پر سنی مناظر نے شیعہ کتب اور ان کے معتبر علماء کی تحریروں کے  مختلف حوالے   اپنے دعویٰ پر بطور دلیل کےپیش کیے،  جن سےبقول شیعہ مناظر ان کا دعویٰ ثابت نہیں ہوتا تھا۔ 

 اس پر طرفین میں طویل مباحثہ ہوا،  آخر میں سنی مناظر نےشیعہ مناظر کے سامنےیہ بات رکھی اور اس کو فیصلہ کن مان لیا کہ شیعہ مناظر اپنی کتب سے ان پانچوں عقائدپر ایک ایک صحیح دلیل پیش کر دے تو سنی مناظر کے دعوے کارد ہوجائے گا اور شیعہ کےبنیادی عقائد جن کے متعلق سنی مناظرکا دعویٰ ہےکہ ان کا موجد ابن سبا ملعون تھا، باطل ہوجائے گا۔

عجیب اور حیران کن بات یہ ہے اس پرشیعہ مناظر ، جس  کاکہنا تو یہ  تھا کہ شیعہ کتب میں بے شمار  روایات ایک ہی عقیدہ  پر موجود ہیں بلکہ باقاعدہ کتابیں موجود ہیں اور یہ کہ وہ ان شیعہ عقائد کو سنیوں کی کتابوں سے ثابت کرسکتے ہیں،  آخر تک ایک صحیح روایت بھی  بطور دلیل  پیش نہیں کرسکے!!

جب بقول شیعہ مناظر کے ، اتنی ساری  کتابیں موجود ہیں اور سنیوں کی کتابوں سے بھی آپ ثابت کرسکتے ہیں تو انتظار کس بات کا  تھا؟؟ اب بھی کردیں۔۔

 اتنے دنوں سےمیرے جیسے اور کتنےاس انتظار میں ہیں۔۔ سنی مناظر کابھی آپ سے اسی کا مطالبہ کیا جاتا رہا  تو مہربانی کریں وہ دلائل آپ پیش کریں تاکہ یہ بحث واضح طورپر فیصلہ کن نتیجے پر پہنچ کرختم ہو۔

سنی مناظر سے بھی کہتا ہوں اگر شیعہ مناظر دلائل دینے پر آمادہ ہوتے ہیں تو ان کو دلائل دینے کا پورا  پورا موقع دینا چاہئے۔

 اگر جناب رانا صاحب اب بھی پانچ عقائد پر ایک ایک صحیح راویت پیش کرنے پر تیار ہوں تو ہم جناب عبدالحمید صاحب سے گزارش کرتے ہیں وہ انہیں موقع مہیا کریں ۔ویسے روایت پیش کرنے پر رانا صاحب نے قسم بھی کھائی تھی کہ وہ ضرور ایسا کریں گے۔

 رانا سعید شیعہ: محترم میں نے جس بات پر قسم کھائی تھی میں آج بھی اس پر قائم و دائم ہوں ۔ آپ قسم والی بات ادھوری نا کریں ۔ پوری کریں ۔ میں تو آج بھی قائم ہوں کہ اگر قریشی صاحب

کوئی صحیح روایت پیش کر دیں جس میں ابن سباء سے مذکورہ پانچ عقائد ثابت ہوں 

یا 

اقرار کر لیں کہ ایسی کوئی صحیح روایت موجود نہیں ہے !

تو 

میں اپنے ان پانچ عقائد پر شیعہ کتب سے صحیح روایات پیش کرنے کیلئے حاضر ہوں ۔

 مختار احمد اہل سنت عالم: محترم کیا یہ بات شرائط میں ہے کہ جب تک ایک فریق ایسی روایت پیش نہیں کرے گاجو دوسرے کے نزدیک صحیح ہے ، دوسرافریق جس کے پاس اپنے موقف پرصحیح دلیل ہےاور اس سے مخالف کے دعوے کا رد بھی ہوتاہے پیش نہیں کرے گا؟

  رانا سعید شیعہ:  جب شرائط میں واضح ہے کہ فریقین استدلال ہی صحیح روایت سے کریں گے ۔ آپ کے مناظر صاحب سے میں نے لگاتار دو دو گھنٹے بھی یہ سوال کیا کہ اس دلیل کی نشاندہی کر دیں جو شرائط کے تحت انہوں نے صحیح روایت میں دی ہے ۔ لمبی لمبی تقریروں سے تو کام نہیں چلے گا نا ۔ یا تو اس دلیل کی نشاندہی کر دیں ۔ جب دلیل نہیں دے سکے تو دعویٰ خود بخود ہی باطل ہو گیا میرے جوابی دلائل کی تو ضرورت ہی نہیں ۔ 

یا آپ ایک کام کریں ۔ آپ اس صحیح روایت کی نشاندہی کر دیں جو قریشی صاحب نے پیش کی تھی اور اس میں ابن سباء کے عقائد ثابت ہو رہے تھے۔

   میں تو اپنے عقائد پر موصوف کے رد میں انہیں کی کتب سے انہیں کے علماء سے تائید شدہ روایات بھی دے چکا ہوں ۔ جس سے موصوف نکل لیئے سند سند کا راگ الاپ کر،  جبکہ ہم جب سند کا مطالبہ کر رہے تھے تب منگھڑت اصول رکھ کر کہہ رہے تھے بس عالم نے بیان کر دیا تو سند کس چیز کی۔

حقیقت:  رانا سعید شیعہ کے 23 دلائل کی حقیقت اوپر قارئین پڑھ سکتے ہیں۔  کسی عالم کے قول کی سند اس وقت طلب کی جاتی ہے جب کسی اور سے منقول ہو، تین شیعہ علماء نے اپنی ہی کتب میں اپنی باتیں بیان کی ہیں۔ 

صفحہ 1 از 3