کلمہ طیبہ (شیعہ کتب سے 25 دلائل اور اسکینز) - دفاعِ اہلِ…

کلمہ طیبہ (شیعہ کتب سے 25 دلائل اور اسکینز)

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 1 از 3

 کلمہ طیبہ (شیعہ کتب سے 25 دلائل اور اسکینز)

پہلی شہادت:

لان اصل الایمان انما ہو شہاد تان فجعل شہادتین کما جعلہ فی سائر الحقوق شاہدان فاذا اقرالعبد للہ عزوجل بالواحدانیۃ واقر للرسولﷺ بالرسالۃ فقد اقر بجملۃ الایمان

(من لایحضرہ الفقیہ)

اس لیے کہ ایمان کی جڑ دو گواہیاں ہیں پس جب بندہ خدا کی وحدانیت اور رسولﷺ کی رسالت کا اقرار کرلیتا ہے تو اس نے سارے ایمان کا اقرار کر لیا۔ 

طرزِ استدلال:

فریق مخالف کی معتبر کتاب میں اس بات کا اہلِ سنت کی طرح اقرار کیا گیا ہے کہ جملہ ایمان توحید و رسالت ہے، اور ظاہر ہے کہ اہلِ سنت کے کلمہ کی دونوں جزئیں یہی ہوتی ہیں ایک جز لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ دوسری جز مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ تیسری جز کا نام ونشان تک نہیں ملتا۔

دوسری شہادت:

مرتے وقت اہل سنت والا کلمہ پڑھنا چاہیے سیدنا جعفر صادق رحمۃ اللہ کا بصیرت افروز اعلان:

قال الصادق لقنوا موتاکم شہادۃ اَنْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ وَاَنَّ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

(من لایحضرہ الفقیہ: صفحہ 40 جلد اول) 

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ نے فرمایا مرنے والوں کو اہلِ سنت والے کلمے کی تلقین کیا کرو۔

تیسری شہادت:

نور اہلِ سنت والے کلمے میں ملے گا سرورِ کائناتﷺ کا اعلان:

قال رسول اللہﷺ اربع من کن فیہ کان فی نور اللہ عزوجل من کان عصمۃ امرہ شہادۃ اَنْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ وانی رسول اللہ 

حضورﷺ نے فرمایا چار چیزیں جس شخص میں ہوں، خدا تعالیٰ اس کو اپنے نور میں جگہ دے گا پہلا شخص جس کا کلمہ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ ہو گا۔ 

(من لا یحضرالفقیہ: جلد اول صفحہ 125)

فائدہ :خدا تعالیٰ کسی کو اس کلمہ طیبہ سے محروم نہ فرمائے۔ آمین

چوتھی شہادت:

تمام نبیوں اور فرشتوں کا کلمہ اہلِ سنت والا کلمہ ہے:

ولم یعبد اللہ ملک ولا نبی ولا انس ولا جن الا بشہادۃ اَنْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ 

خدا تعالیٰ کے کسی فرشتے اور نبی جن و انس نے عبادت نہیں کی مگر لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ کی گواہی سے، یعنی اہلِ سنت والے کلمے سے۔

پانچویں شہادت:

براق کی پیشانی پر کلمہ:

مکتوب بین عینیہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

(حیات القلوب: جلد سوم صفحہ341)

براق کی پیشانی پر دو آنکھوں کے درمیان اہلِ سنت والا کلمہ لکھا ہوا تھا۔

چھٹی شہادت:

حضورﷺ کا ایک معجزہ:

جب آپ سنگریزوں کو ہاتھ میں اٹھا لیتے ہیں تو ان سنگریزوں سے آواز کلمہ توحید اور نبوت کی اس طور پر آتی تھی کہ ہر سنگریزہ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ کہتا ہے۔

ساتویں شہادت:

حضورﷺ کو جس کلمے کی تبلیغ کا حکم دیا گیا:

پس وحی نمود کہ اے محمد برو بسوئے مردم وامر کن ایشا نراکہ بگویند لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

(حیات القلوب: جلد2 صفحہ 3)

پس خدا تعالیٰ نے وحی فرمائی کہ اے محمد لوگوں کی طرف تشریف لے جائیے اور ان کو حکم فرمائیے کہ اہلِ سنت والا کلمہ پڑھیں۔

آٹھویں شہادت:

تقدیر کی قلم والا کلمہ:

وبسوئے قلم وحی نمود کہ بنویس توحید مراپس قلم ہزار سال مدہوش گردیداز شنیدن کلامِ الہٰی وچوں بہوش باز آمد ،گفت پرور دگار اچہ چیز بنویسم فرمودہ کہ بنویس لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

(حیات القلوب: جلد 2 صفحہ 7)

خدا تعالیٰ نے قلم سے فرمایا میری توحید لکھ ، پس قلم ہزار سال تک بے ہوش رہی، خدا کے کلام سننے کی وجہ سے جب ہوش میں آئی تو عرض کیا ،کہ کیا لکھوں؟ فرمایا لکھ اہلِ سنت والا کلمہ۔ 

قارئینِ کرام! ساری چیزوں کا مدار خدا کی تقدیر پر ہے جب خدا تعالیٰ کی قلم تقدیر سے اہلِ سنت والا کلمہ لکھوایا گیا تو فرمائیے ایسے کلمے اور صاحبِ کلمہ کی صداقت میں شبہ کیا جا سکتا ہے؟

نویں شہادت:

مہرِ نبوت والا کلمہ:

مہر پیغمبری کہ درمیان دو کتف اوست دو سطر نوشتہ است، سطر اول لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ وسطر دوم مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲپیغمبری مہرِ نبوت جو کہ حضورﷺ کے دو کندھوں کے درمیان میں ہے دو سطریں تھیں پہلی سطر پر لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ دوسری طرف مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

فائدہ: جب اہلِ سنت کا کلمہ وہی ٹھہرا، جو کہ حضورﷺ کی مہرِ نبوت میں تھا تو یقیناً اہلِ سنت کے کلمے پر اعتراض براہِ راست مہرِ نبوت پر ہی اعتراض ہوگا۔

دسویں شہادت:

بہشتی لالٹینوں پر کلمہ:

وبر ہر قندیلی نوشتہ بود لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

ہر لیمپ پر اہل سنت والا کلمہ لکھا ہوا تھا۔

(حیات القلوب: جلد 2 صفحہ 59)

 گیارہویں شہادت:

بہشتی جھنڈوں پر کلمہ:

پس چوں قلت شب گذشت حق تعالیٰ جبرائیل را امر فرمود کہ چھار علم از بہشت بہ زمین آورد، و علم سبز رابر کوہِ قاف نصب کرد و بر آن علم بہ سفیدی دو سطر نوشتہ بود لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

پس جب تیسرا حصہ رات کا گزر گیا اللہ تعالیٰ نے جبرائیل علیہ السلام کو حکم فرمایا کہ چار جھنڈے بہشت بریں سے زمین پر لائے اور سبز جھنڈے کو کوہِ قاف پر نصب کرے اور اسی جھنڈے پر سفیدی سے دو سطریں لکھیں ہوئی تھیں لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

(حیات القلوب: جلد سوم صفحہ 150)

بارہویں شہادت:

و رسالت روشن شدو بہ ھر سنگ وکلوخ کہ می گذشت بآواز بلند او راندا می کردند کہ السلام علیک یا محمد، السلام علیک یا احمد، السلام علیک یا حامد ،السلام علیک یا صاحب القول الحق العدل، لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

(حیات القلوب: جلد 2 صفحہ 182)

حضورﷺ ہر پتھر اور ڈھیلے کے ساتھ جب گزرتے تھے،تو وہ بلند آواز سے ندا کرتے تھے السلام علیک یامحمد، یا احمد، یا حامد، یا صاحب القول العدل لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

تیرہویں شہادت:

صفحہ 1 از 3