مسلمان اور مؤمن کی اصطلاح قرآن کی روشنی میں۔ (سُنی و شیعہ…

مسلمان اور مؤمن کی اصطلاح قرآن کی روشنی میں۔ (سُنی و شیعہ مکالمہ)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 6

مسلمان اور مؤمن کی اصطلاح قرآن کی روشنی میں۔

 اہل سنت و اہل تشیع کے مابین  مختصر اور دلچسپ مکالمہ 

اہل سنت: جعفر صادق

اہل تشیع:سید علی حیدری

تاریخ:  2اپریل 2023

شیعہ واٹس آپ گروپ طبقات 119


سید علی حیدری شیعہ مناظر: ایمان سے محروم مسلمان صحابہ عندالقرآن

سورہ حجرات آیت 14

قَالَتِ الۡاَعۡرَابُ اٰمَنَّا ؕ قُلۡ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا وَ لٰکِنۡ قُوۡلُوۡۤا اَسۡلَمۡنَا وَ لَمَّا یَدۡخُلِ الۡاِیۡمَانُ فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ ؕ وَ اِنۡ تُطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَا یَلِتۡکُمۡ مِّنۡ اَعۡمَالِکُمۡ شَیۡئًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ﴿۱۴﴾

۱۴۔ اعرابی کہتے ہیں: ہم ایمان لائے ہیں۔ کہدیجئے: تم ایمان نہیں لائے بلکہ تم یوں کہو: ہم اسلام لائے ہیں اور ایمان تو ابھی تک تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تو وہ تمہارے اعمال میں سے کچھ کمی نہیں کرے گا، یقینا اللہ بڑا بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

جعفر صادق: یہ بطور نصیحت ہے یا بطور سزا۔۔۔فیصلہ بیان ہوا  ہے؟

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: بالکل اٹل فیصلہ ہے چاہے بطور نصیحت لو یا بطور سزا سمجھو

  جعفر صادق: کیا فیصلہ ہے؟

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: یہ ایمان سے محروم مسلمان صحابہ تھے

  جعفر صادق: یہ آیت سمجھنا بہت ہی آسان ہے۔۔ایک عام فہم بھی سمجھ سکتا ہے۔۔۔ بس شیعہ کو سمجھ نہیں آئے گی۔ کیوں کی دل میں بغض صحابہ کی کالک لگی ہوئی ہے۔

  انہیں فیصلہ کیا سنایا گیا ہے؟

وضاحت کردیں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ کو غلو صحابہ کی بیماری کے سبب آیت سمجھ نہیں آرہی جب کہ ہر چیز کی صراحت اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں کررکھی ہے

  جعفر صادق: صرف فیصلے کی وضاحت کردیں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: یہ ایمان سے محروم مسلمان صحابہ تھے، اس فیصلے میں سمجھ نہ آنے والی کوئی بات ہی نہیں ، وضاحت کس بات کی کروں؟؟؟

  جعفر صادق: *فیصلہ کیا سنایا ہے محترم۔*

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: فیصلہ یہ سنایا ہے


یہ ایمان سے محروم مسلمان صحابہ تھے

  جعفر صادق: یہ تو جرم ہے۔

سزا کیا سنائی گئی ہے۔۔ فیصلے میں سزا سنائی جاتی ہے۔۔عالم صاحب۔۔


  سید علی حیدری شیعہ مناظر: کیسا جرم؟؟


  جعفر صادق: دل میں ایمان ابھی داخل نہیں ہوا۔۔۔ یہ جرم بیان ہوا ہے۔

اسی آیت میں آگے کیا بیان کیا گیا ہے۔۔


  سید علی حیدری شیعہ مناظر: دل میں ایمان داخل نہ ہونا جرم ہے؟؟؟ یہ کہاں لکھا ہے؟


  جعفر صادق: مکمل آیت پر ایمان رکھتے ہیں تو فیصلے پر روشنی ڈال دیں۔


  سید علی حیدری شیعہ مناظر: الحمداللہ مکمل آیت پر ایمان ہے


  جعفر صادق: یہ فیصلہ ہے تو سزا کہاں بیان ہوئی ہے؟

جرم کونسا کیا گیا ہے جس کا یہ فیصلہ ہے؟


   دوبارہ غور و فکر کریں۔

شاید ھدایت مل جائے۔


   جرم

فیصلہ ⬅️ سزا

آیت کی وضاحت کردیں۔


  سید علی حیدری شیعہ مناظر: جرم آیت میں بیان ہی نہیں ہوا، آیت میں اللہ تعالیٰ نے بس فیصلہ سنایا ہے۔۔۔۔۔آیت کو غور سے پڑھ کر اس پر ایمان لانے کی کوشش کریں


  جعفر صادق: جرم ؟؟

فیصلہ (سزا) ؟؟


  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آیت میں جرم دکھائیں کونسے الفاظ میں بیان ہوا ہے؟؟


  جعفر صادق: اچھا فیصلہ بغیر جرم کے سنادیا ہے۔۔

یعنی آیت نامکمل ہے؟

  میرے جوابات یاد رکھا کریں۔


  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آیت بالکل مکمل ہے کس نے کہا آیت نامکمل ہے؟


  جعفر صادق: چلیں کسی شیعہ  مفسر سے دکھادیں

  آپ خود فرما رہے ہیں کہ بغیر جرم بیان کئے ہی فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

   آپ اپنا جواب بھی بھول گئے۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: میرا سوال بھی یاد رکھا کریں اور کوشش کیا کریں سوال کے مطابق جواب  دے دیں

    جی بالکل، فیصلہ سنایا ہے اور اٹل فیصلہ ہے

  جعفر صادق: میں تو ہر بات کا جواب دیتا آ رہا ہوں۔۔

آپ کا مؤقف اگر درست ہے تو وضاحت کردیں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: کہاں ہے جواب اس سوال کا


دل میں ایمان داخل نہ ہونا جرم ہے؟؟؟ یہ کہاں لکھا ہے؟

  جعفر صادق: اچھا یہ بتائیں۔۔

مجرم کو فیصلہ سناکر چھوڑ دیا جاتا ہے یا سزا دی جاتی ہے؟


  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ کو کس نے کہا کہ ایمان سے محروم مسلمان صحابہ مجرم تھے؟؟؟


  جعفر صادق: یہ بقول آپ کے فیصلہ 

جبکہ میرے نزدیک جرم کیونکہ دل میں ایمان آنے کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔ جس کی آگے نصیحت کی گئی ہے۔

  صرف زبان سے اقرار کافی نہیں ہوتا۔

دائرہ اسلام میں داخلہ ⬅️ دل و زبان سے توحید و رسالت کا اقرار

  منافق ⬅️ صرف زبان سے اقرار لیکن دل میں منکر

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: اسلام میں داخل ہونے کے بعد ایمان نہ لانا جرم ہے؟؟ یہ کسی ایت یا حدیث میں دکھاسکتے ہیں؟

  جعفر صادق: جب کوئی نیا مسلمان بنتا ہے تو دل میں ایمان کی مضبوطی فورآ نہیں آجاتی۔ آیت میں اس کے متعلق تعلیم دی گئی ہے۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: سنی مذہب کے مطابق ایمان، اسلام سے اخص ہے، آپ کو معلوم ہے؟؟


  جعفر صادق: آپ کو میرے جواب سمجھ نہیں آ رہے یا اوپر سے گذر رہے ہیں؟


  ایمان کی شرط بتائیں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ سورہ حجرات آیت 14 کے مخاطب  صحابہ کو منافق بنارہے ہیں؟؟

  آپ کی خام خیالی کو مانوں یا سنی مذہب کو مانوں؟؟

  جعفر صادق: اللہ انہیں نصیحت فرما کر راہ ھدایت دے رہا ہے۔

آیت اتنی مشکل نہیں ہے۔ کوشش کریں ۔ سمجھ آجائے گی۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: متعدد ہیں، لیکن خارج از مبحث

  جعفر صادق: آپ نے یہ دلیل دی ہے۔۔

ایمان سے محروم مسلمان صحابہ عندالقرآن

سورہ حجرات آیت 14

قَالَتِ الۡاَعۡرَابُ اٰمَنَّا ؕ قُلۡ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا وَ لٰکِنۡ قُوۡلُوۡۤا اَسۡلَمۡنَا وَ لَمَّا یَدۡخُلِ الۡاِیۡمَانُ فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ ؕ وَ اِنۡ تُطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَا یَلِتۡکُمۡ مِّنۡ اَعۡمَالِکُمۡ شَیۡئًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ﴿۱۴﴾


۱۴۔ اعرابی کہتے ہیں: ہم ایمان لائے ہیں۔ کہدیجئے: تم ایمان نہیں لائے بلکہ تم یوں کہو: ہم اسلام لائے ہیں اور ایمان تو ابھی تک تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا اور *اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تو وہ تمہارے اعمال میں سے کچھ کمی نہیں کرے گا، یقینا اللہ بڑا بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔*

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: ہدایت تو مومنین کو بھی جاری و ساری ہے، آپ نے مسلمانوں کو منافق کیسے بنادیا؟؟

صفحہ 1 از 6