ون ٹو ون گفتگو کے نام پر شیعہ مناظر کے سوالات کے اوپر…

ون ٹو ون گفتگو کے نام پر شیعہ مناظر کے سوالات کے اوپر سولات!!

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

ون ٹو ون گفتگو کے نام پر شیعہ مناظر کے سوالات کے اوپر سولات!!

ایک بار پھر کم ظرف  شیعہ سے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا گیا!    

رانا محمد سعید شیعہ  : ون ٹو ون گفتگو میں کچھ باتیں کلئیر کرنی ہیں ۔ اسکی طرف آئیں گے ؟؟؟؟

  جعفر صادق: اچھا بتائیں۔کیا کلیئر کرنا ہے؟

شیعہ کا سوال#1

  رانا محمد سعید شیعہ : کسی عالم کا کسی قول کو یا روایت کو نقل کر دینا اور بغیر تصدیق کیئے یا تردید کیئے آگے بڑھ جانا ا س کا عقیدہ اور اسکی تائید شمار ہوئی ہے یہ محدثین کے کس اصول کے تحت ہے ؟؟؟  شارٹ اور دو ٹوک جواب،  یا کوئی حوالہ

  جعفر صادق: قول کی نوعیت پر منحصر ہے۔قول ذاتی ہے،یا کسی اور کے قول کو بیان کیا ہے۔اس کے بعد یہ دکھا جائے گا کہ اس قول کو کیوں بیان کیا ہے،پھر یہ دیکھا جائے گا کہ اس قول سے معارض تو موجود نہیں ہیں۔محدثین کے قول فورآ قبول نہیں کئے جاتے۔

شیعہ کا سوال#2

 رانا محمد سعید شیعہ : مطلب یہ بات طے شدہ ہے کہ عالم کا کسی قول کو نقل کر دینا اور تردید کیئے بغیر گزر جانا، اسکی تائید میں شمار نہیں ہوتا ۔ درست ؟؟؟؟

  جعفر صادق: ذاتی قول بیان کرنا اور کسی اہل علم کے ذریعے سے بیان کرنے میں فرق ہوتا ہے۔تردید نہ ہو تو اس سے تائید ہی سمجھا جائے گا۔جب نقلی و عقلی دلائل بھی موافقت کریں اور دیگر علماء بھی موافقت کریں تو اس کا انکار کیسے کیا جاسکتا ہے۔ یہ ممکن نہیں ہے۔

شیعہ کا سوال#3

  رانا محمد سعید شیعہ  : مطلب آپ سمجھتے ہیں کہ کشی رح کا زیر بحث وہ قول ذاتی قول نہیں ۔ کسی سے نقل کردہ ہے ۔ درست ؟؟؟؟؟

  جعفر صادق: یہ خود علامہ کشی ,نوبختی اور  سعد بن عبداللہ القمی نے صراحت سے بیان کیا ہے۔۔اگر وہ اہل علم کا ذکر نہ کرتے تو آپ مسترد کرسکتے تھے کیونکہ کسی عالم کی رائے غلط بھی ہوسکتی ہے۔ خاص طور جب وہ ایسے زمانے کے متعلق بیان کرے جسے اس نے پایا ہی نہیں۔

  رانا محمد سعید شیعہ  : رک جائیں، مزید نہ لکھیں۔

  جعفر صادق: اوکے۔

شیعہ کا سوال#4

  رانا محمد سعید شیعہ : ایک ایک کمنٹ کے ساتھ بات ہو گی،  سوال پر غور کریں ۔ کیا یہ قول کشی رح کا اپنا  ہے ؟؟؟

   جعفر صادق: جی بالکل یہ قول علامہ کشی کا اپنا ہے کیونکہ وہ کتاب اسی کی تصنیف ہے۔۔ ظاہر ہے کسی نے اسے لکھ کر نہیں دی تھی۔

   رانا محمد سعید شیعہ : صبر یار، ایک ایک کمنٹ۔

 جعفر صادق: میں مزید سمجھانا چاہ رہا تھا۔ خیر،جاری رکھیں۔

( قارئین! رانا سعید شیعہ کمال ہوشیاری سے   ون سائیڈیڈ سوالات کر کے کسی نہ کسی  ایسے نکتے کی تلاش میں تھا جس سے عزت بچائی جاسکےاور اس کی  جان چھوٹ جائے!   جیسے ہی میں  کچھ لکھنا چاہتا تو فورا روک دیا جاتا ۔۔اسے خوف تھا  کہ میری طرف سے کوئی سوال نہ آجائے!)

 شیعہ کا سوال#5

 رانا محمد سعید شیعہ : علامہ کشی کے وہ کون سے الفاظ ہیں جن سے آپ سمجھ رہے کہ یہ کشی رح کا اپنا قول ہے ، جبکہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کشی نے اسے کسی اور کے طور پر لکھا نا کہ ذاتی ، واضح لکھا ہے *قال بعض اہل العلم*

 جعفر صادق: یہ *قال بعض اہل علم* ہی علامہ کشی کے اپنے الفاظ ہیں،آگے تو علامہ کشی نے ان *اہل علم* کا مؤقف بیان کیا ہے۔۔

شیعہ کا سوال#6

  رانا محمد سعید شیعہ : مطلب اس لئے اپنا ہے کیونکہ کشی نے لکھا ہے ؟؟؟؟؟

   جعفر صادق: جی بالکل۔

   رانا محمد سعید شیعہ : اور کشی رح کا صرف لکھ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ *انکے نزدیک* ایسا ہی ہے ۔ درست ؟؟؟؟

  جعفر صادق: صرف لکھ دینا نہیں، بلکہ یہ کہہ کر لکھنا کہ ان کے نزدیک وہ لوگ اہل علم تھے جن کی رائے بیان کرنا بھی ضروری تھا کیونکہ اوپر وہ چند صحیح روایات سے ابن سبا کا انجام لکھ چکے تھے۔

شیعہ کا سوال#7

 رانا محمد سعید شیعہ : ایک منٹ ایک منٹ بھائی ، اوپر کہا کہ کشی کا ذاتی قول ہے ، اب کہہ رہے  ہو کہ کشی رح نے یہ کہہ کر لکھا کہ وہ بعض اہل علم کی رائے کے طور پر لکھ رہے ہیں  اور اوپر والی روایات جن کا ذکر ہے اس میں کہاں ہے ، خلافت ، وصایت ، امامت ، تبرأ یا رجعت ۔ کہاں ہے ان روایات میں ؟؟؟؟؟

   جعفر صادق: یہ الفاظ کشی کے اپنے ذاتی ہیں آگے الفاظ انہوں نے ہی لکھے ہیں لیکن ذریعہ اہل علم اصحاب سیدنا علی ہیں۔سادہ سی بات ہے بھائی،اور آپ کو لگتا ہے کہ میرا دعویٰ صرف اس قول سے ثابت ہے،تو یہ درست نہیں ہے۔۔۔ یہ قول صرف میرے استدلال کی تائید میں ہے۔*آپ کو میرے دلائل نقلی و عقلی کا رد کرنا ہے۔*

 رانا محمد سعید شیعہ : صبر کریں یار

  جعفر صادق: یہ چارٹ بنا کر  میں نے آپ کے لئے دفاع کرنا بالکل آسان کردیا ہے۔   

پہلے دن سے صبرہی  کیا ہے۔ 



  شیعہ کا سوال#8

رانا محمد سعید شیعہ : محترم اب تک کی ساری ساری گفتگو کی بنیاد وہ بلا سند قول ہے جسے آپ بار بار کشی رح کی ذات سے منسوب کر رہے ہیں اور ذات سے منسوب کرنے کی دلیل یہ دے رہے ہیں کیونکہ انہوں نے لکھا ہے۔  

دلائل عقلی نام کا فریب دیکر کچھ بھی اپنی عقل سے گھسائے جا رہے ہیں ۔ پھر کہتے ہیں کہ شرائط میں کونسی گڑ بڑ ہے ۔

محترم شرائط کے مطابق آپکو روایات صحیحہ سے ابن سباء سے وہ پانچ عقائد دکھانے ہیں اور پھر ان کی شیعہ علماء سے تائید پیش کرنی ہے کہ ہاں ان روایات سے ثابت ہوا کہ ابن سباء ان 5 عقائد کا موجد ہے ۔کیا ایسی کوئی صحیح روایت اب تک پیش کی آپ نے جس میں ابن سباء سے *عقیدہ خلافت ، امامت ، وصایت ، تبرأ اور رجعت* اسکی زبانی ثابت ہو ؟؟؟؟

  جعفر صادق: پھر وہی رٹ،چلیں بلا سند قول کی تعریف کریں۔

شیعہ مناظر رانا سعید سے آٹھ سوالات کے بعد ایک سادہ سا  سوال پوچھا گیا ، اس کا بھی جواب نہیں دیا! 

شیعہ مناظر کی جہالت!! اپنے تین متقدمین علماء کی نہیں مان رہا اور اس کے نزدیک  ابن سبا کی زبان حجت ہے!!

شیعہ کا سوال#9

رانا محمد سعید شیعہ : رٹ نہیں محترم سوال ہے ۔ اور بنیادی سوال ہے ۔ کیا اب تک کوئی ایسی صحیح روایت پیش کی آپ نے جس میں ابن سباء کی زبان سے *امامت ، وصایت ، خلافت ، تبرأ اور رجعت* ثابت ہو ؟؟

 جعفر صادق:   چلیں بلا سند قول کی تعریف کریں۔    جواب دیں۔

 رانا محمد سعید شیعہ : سوال میں نے کیا پہلے یا آپ نے ، سوال کا جواب دینے کی بجائے سوال پر سوال کاھے کو ؟؟

  جعفر صادق: بس سوال ہی کرتے رہیں گے، جواب بھی ساتھ ساتھ دیں تاکہ ایک ایک نکتہ کلیئر ہوتا جائے۔

صفحہ 1 از 3