Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ مناظرعاجز اور مناظرے سے راہ فرار (قسط 37)

  جعفر صادق

شیعہ مناظرعاجز اور مناظرے سے راہ فرار (قسط 37)

شیعہ مناظر: میں نے آپ کو نہ مجبور کیا ہوا ہے نہ آپ سے بحث جاری رکھنے کے لیے التماس کرتا ہوں۔دس مرتبہ ڈیڈ لائن دے چکے ہو۔

سنی مناظر: میرے کاپی پیسٹر۔ اگر یہ واقعی آپ کی ہی تحقیق ہے تو اپنے چند جملوں میں استدلال لکھ کر بتائیں کہ ان روایات سے آپ  ثابت کیا کر رہے ہیں؟ ان کا استدلال آپ کو  لکھنا ہے۔

 میرے سوالات پر لاجواب ہونے والے محقق صاحب۔ میرے چیلینج کو قبول نہ کرنے عالم صاحب۔ صرف ایک طرق سے عقائد بنانے والے منصف مزاج بھائی۔اگر میں غلط ہوں تو  امام زہری کے طرق سے یا کسی اور طرق سے  خودسیدہ فاطمہ سے ناراضگی دکھا دیں۔ مسئلہ حل کریں۔ دیر کس بات کی ہے؟

 اتنی لمبی لمبی چھوڑنے کے بجائے براہ راست وہ روایات پیش کریں کہ

امام بخاری اور امام مسلم نے نقل کیا ہے کہ سیدہ فاطمہ نے خلیفہ کے استدلال کو قبول نہیں کیا۔ اتنے جھوٹ بولتے ہیں کہ اللہ کی پناہ

 میرا خیال ہے اب کوئی نئی بات آپ کے پاس نہیں ہے۔  سیدہ فاطمہ کا  باغ فدک حق ہوتا تو اب تک آپ نے ثابت کر دیا ہوتا۔

آپ کے پاس ایک طرق اور ایک راوی کے گمان کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ بس ناراضگی کا رٹہ لگانے کے سوا کوئی علمی بات  بھی نہیں ہے۔  آپ تو الزامی جوابات جو شیعہ کتب سے پیش کئے گئے ان کا بھی علمی رد نہیں کرسکے ہیں۔ اب میرا خیال ہے ہم گفتگو ختم کردیں۔

ب پر آپ سے گفتگو نہیں ہوسکے گی۔ آپ بس تحریریں لکھ کر نامکمل حقائق بیان کر کے عوام کو گمراہ کر کے دین کی خدمت کیا کریں۔ مناظرے کرنا آپ کے بس کی بات  نہیں ہے۔

اہل سنت  مؤقف ایک طرق اور ایک راوی پر نہیں ہے۔

اہل تشیع کا مؤقف ایک طرق اور ایک راوی پر ہے۔

ان دو جملوں کو دن میں تین  چار بار پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ کچھ دنوں میں افاقہ ہوجائے گا۔ بیشک شفا  اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

جو پوچھا جائے اس کا جواب شیعہ دیں تو شاید ھدایت بھی مل جاتی۔  اللہ کے بندے اپنی اصول اربعہ کو بھی کھول لیا کریں۔ دن رات صحاح ستہ سے اپنے  باطل مؤقف پر دلائل ڈھونڈنے کے بجائے اپنی ہی کتب  پر تحقیق کریں اور اپنے شیعوں کو بتائیں کہ

 نبی کریم، سیدنا علی، سیدہ فاطمہ اور حسنین کریمین کی کتنی احادیث شیعہ کی اصول اربعہ میں موجود ہیں۔

 کیا کوئی مشکل بات پوچھی ہے جو آپ کی سمجھ شریف میں نہیں پہنچ پا رہی۔   چلیں نبی  کریم ﷺ کی احادیث معاف کردیتا ہوں۔  نبی  کریم نے  شیعیت کی تبلیغ ہی نہیں کی تو اصول اربعہ میں  احادیث کہاں سے آئیں گی!!

آپ سیدنا علی، سیدہ فاطمہ اور حسنین کریمین کی احادیث کی تعداد ہی اپنے لوگوں کو بتادیں۔ بلکہ یہ ثابت کردیں کہ صحاح ستہ سے زیادہ اصول اربعہ میں ان کی احادیث موجود ہیں۔کوشش کر کے دیکھیں۔

 میرا خیال ہے گفتگو ختم ہوچکی ہے۔ شیعہ مناظر بحیثیت مدعی اپنے دعوی کا دفاع کر سکے یا نہیں۔ اس کا فیصلہ تمام ممبرز پر چھوڑتا ہوں۔ب  پر گفتگو تو ان سے ہوئی نہیں ، جس طرح بے تکی باتیں کر کے ادھر ادھر بھاگتے رہے وہ بھی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ البتہ ان کی تحریر کے الف پر بہت تفصیل سے گفتگو کی جا چکی ہے۔

میں اب مزید وقت نہیں نکال سکتا۔ اگر شیعہ مناظر کو شوق ہو تو دوبارہ وقت مقرر کر کے مزید نکات پر گفتگو کروں گا۔ خاص طور یہ نکات اہم ہیں۔

1۔ مسئلہ فدک (اہل تشیع کی صحیح روایات کی روشنی میں)

2۔میراث نبوی (قرآن اور سنی و شیعہ کتب کی روشنی میں)

3۔  اجتہادی خطا اور اس کی حیثیت (قرآن اور سنی و شیعہ کتب کی روشنی میں)

 ہم دونوں پہلے ہی مختصر تبصرہ بھی لکھ چکے ہیں۔ چند نکات بعد میں زیر بحث آئے۔موصوف تو شیعہ سائیٹ پر ون سائیڈیڈ دلائل بھی رکھ چکے ہیں۔لنک اوپر موجود ہے۔میں بھی کل سے پی ڈی ایف بنانا شروع کروں گا۔ عوام تک دونوں فریقین کا مؤقف پہنچ چکا ہے۔ حق کے متلاشی ہم دونوں کے دلائل پڑھیں اور اپنے علم عقل اور ضمیر کے مطابق مسئلہ فدک کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کریں۔

اللہ عزوجل ہم سب کو دین کی درست سمجھ عطافرمائے۔ آمین ثم آمین۔

 

وَ مَا عَلَیۡنَاۤ  اِلَّا  الۡبَلٰغُ  الۡمُبِیۡنُ ﴿۱۷﴾

اور ہمارے ذمہ تو صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے۔ (سورہ يس : آیت 17)