شیعہ مناظر کا  آخری جواب (قسط 38) - سنی شیعہ مناظرے | دفاع…

شیعہ مناظر کا  آخری جواب (قسط 38)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 2

شیعہ مناظر کا  آخری جواب (قسط 38)


دوران مناظرہ سنی مناظر نے دو چارٹ پیش کئے تھے۔ایک چارٹ میں فدک کے متعلق تمام معتبر کتب میں موجود صحیح روایات کی تعداد واضح دکھائی گئی ہے اور دوسرے چارٹ میں صرف صحیح بخاری میں موجود پانچ طرق دکھائے گئے تھے۔حیرت کی بات ہے شیعہ مناظر کو پانچ کی بجائے چار روایات فدک پر ملی ہیں۔ اس کے علاوہ باقی کتب میں موجود صحیح روایات شاید ان کے لئے قابل قبول نہیں ہیں۔ صحیح بخاری میں صرف وہی ایک طرق میں صرف اسی گمان پر شیعہ ایمان رکھتے ہیں جن کا رد نہ صرف اہل سنت بلکہ شیعہ کتب سے بھی ہوجاتاہے! جسے جو ملے یہ سب نصیب کی بات ہے۔


شیعہ مناظر: دیکھا بخاری کے جدول  کا آپریشن ہوا  تو ڈاکٹر صاحب نے پھر رویہ بدلا۔میں نے کل آدھے گھنٹے میں یہ تحقیق کی لیکن ڈاکٹر صاحب کو کسی نے جدول بنا کر دیا ہوا ہے،جب میں نے آپریشن کیا تو ڈاکٹر صاحب حسب عادت لفاظی اور خطابت کرنے لگا۔جناب۔ بخاری میں حضرت فاطمہ ع اور خلیفہ کے درمیان کا معاملہ چار جگہوں پر ذکر ہے۔3 میں ناراضگی کا ذکر ہے ایک میں جناب فاطمہ ع کے رد عمل کا تذکرہ نہیں یعنی ناقص طور پر واقعہ ذکر ہوا ہے لیکن پھر بھی اس میں خلیفہ کے استدلال کے بعد جناب فاطمہ ع کی طرف سے مطالبہ جاری رکھنے کا ذکر پھر بھی موجود ہے لہذا اس میں موجود چار کے چار روایات میرے موقف کے حق میں ہیں۔

 

جی آپ کے امام بخاری نے باقی طرق اور اسناد کو چھوڑ کر آپ کے برخلاف ایسے طرق کا انتخاب  کیوں کیا ؟ اور جو طرق آپ کے بقول زیادہ اہم ہیں ان کا انتخاب کیوں نہیں کیا۔پس آپ کا وہ جدول  مغالطہ آمیز ہے،جھوٹ اور سچ کو ملا کر پیش کیا ہے لہٰذا امام بخاری کے انتخاب کو قبول نہ کریں  آپ کی مرضی ،اب جب اس واقعے کو ذکر کرنے کے اعتبار سے اپ نے جو تحقیقی تحریر پیش کی تھی اس کی حالت بھی واضح ہے۔


اہل تشیع کے علماء کا یہ حال ہے تو عام شیعوں کا کیا قصور! کیا امام بخاری نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس نے تمام صحیح روایات کو اپنی کتاب میں شامل کیا ہے اور اس کے علاوہ باقی طرق اور باقی کتب میں صحیح روایات نہیں ہوسکتیں؟ عقل نہ ہو تو موجاں ہی موجاں!!

 سنی مناظر کا جدول اگر غلط ہے تو اسے ثابت کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے؟ شیعہ مناظر دلشاد پورے مناظرے میں صرف اپنی کہانیاں سناتا رہا اور علمائے اہل سنت کے اقوالات سے اپنی مطلب کی عبارتیں پیش کرتا رہا!! 


سچ اور جھوٹ کا مجموعہ اور مغالطہ،دھوکہ بازی۔

 یہ ایک حقیقت ہے اہل سنت کا موقف ایک مرسل اور مدلس کی روایت پر کھڑا ہے۔آپ کے بڑے بڑے علماء نے ناراضگی کو اسی زہری کی روایت سے ثابت کیا ہے یعنی صحیح سند روایت سے اور پھر رضایت کو ثابت کرنے کے لیے ایک مدلس کی ایسی روایت کا سہارا لیتے ہیں کو مرسل ہے اور پھر شعبی کے مرسل کو بھی ابن حجر,ذھبی البانی حجت نہیں مانتے ۔لہذا جو شاخ نازک پر اشیانہ بنائے۔کہاں ہے یقینی شواہد؟  لفاظی اور خطابت سے کام نہیں چلے گا ڈاکٹر صاحب۔اپنے موقف سے غبار ہٹاؤ، سیدہ کیوں ناراض اور رنجیدہ ہوئی تھیں۔کب رنجیدہ ہوئی تھیں ،یہ رنجیدہ ہونے کیسے ثابت ہوا،ناراضگی چہرے اور الفاظ سے معلوم ہوگا ہے،کس نے دیکھا کس نے سنا؟ ان تینوں کو واضح کرے۔واضح جواب دو۔رنجیدہ کیوں ہوئی تھی۔کیوں آخری عمر میں یعنی چھے ماہ بعد راضی کرنے کی ضرورت پیش آئی؟آپکی نظر اور خلفاء کی نظر میں اختلاف کیوں ہے۔کیا یہ کہنا چاہتے ہو کہ جناب فاطمہ کو حق واضح ہونے اور اپنے والد محترم کے فیصلے کو سن کر آپ رنجیدہ ہوئی ،

غضبناک  ہوئیں، ناراض ہوئیں؟

خلیفہ کی طرف سے حدیث سے استدلال کو سننے کے بعد اس حکم کو قبول کرنے کے بعد آپ پر حق واضح ہونے کے بعد آپ ناراض ہوئیں رنجیدہ ہوئیں؟ 


قارئین! شیعہ مناظر کی غلیظ سوچ ملاحظہ فرمائیں!خود ہی اپنے جملے سنی مناظر کی طرف منسوب کر کے خود ہی نتیجہ نکالتے ہوئے  کہہ رہا ہے کہ سنی مناظر سیدہ فاطمہ کی شان میں توہین کر رہا ہے۔ شیعوں کی رگوں میں یہ خباثت رچی بسی ہوئی ہے کہ جب علمی میدان میں شکست کھاتے ہیں تو پھر اس طرح کی اوچھی حرکتیں شروع کردیتے کرتے ہیں!

!اللہ کی پناہ! کوئی خوف خدا تک نہیں ہے!


 ڈاکٹر صاحب اپنے باطل گمان اور نظریے کو ثابت کرنے کے لیے اس خاتون کی شان میں توہین کرتے ہو جو جنت کی تمام عورتوں کی سردار اور  سب سے افضل ہیں؟ ڈاکٹر صاحب اس طرح کہنا تو ایک عام مسلمان خاتون کے لیے بھی مناسب نہیں۔ڈاکٹر صاحب شرم کی بات ہے۔خاتون جنت کو ایک عام اور معمولی عورت سے نیچے دکھانے کے چکر میں ہو!

 

سنی مناظر پر لگائے گئے اس سنگین الزام کا اسکرین شاٹ اگلے پیج پر دیکھیں۔

شیعہ مناظر:  اپ سے پوچھا تھا ،امام زہری کو گمان کیسے ہوا۔وہ تو عینی شاید نہیں تھا۔کسی سے کچھ سنے بغیر اس نے اتنی بڑی بات کو حدیث کا حصہ بنایا ہے۔کیا یہ کہانی سنانی والا کوئی انسان تھا۔کیا یہ اتنا غیر ذمہ دار آدمی تھا کہ اپنی طرف سے اس نے ایک جھوٹی بات کو حدیث کا حصہ بنایا اور خلفاء پر طعن کے دروازے کھول  یا ؟


قارئین ! یہ بھی  پڑھیں۔ سنی مناظر نے پورے مناظرے میں سیدہ فاطمہ کی شان میں کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے ان کی عظمت و شان میں ذرا برابر بھی حرف آئے۔ شیعہ مناظر دلشاد دراصل اپنے بغض میں اندھا اور شکست کے غم میں عقل کھو بیٹھا ہے۔ اسے یہ تک احساس نہیں ہو رہا کہ وہ کتنے سنگین الزام سنی مناظر پر لگا رہا ہے۔ایسے الزام جو وہ ثابت بھی نہیں کر سکتا!


   جانتے ہو کس فاطمہ سلام اللہ علیہا کے بارے میں یہ بکواس کہہ رہے ہو۔

 

جنت کی عورتوں کی سردار

اہل سنت کی کتابوں میں واضح طور جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی اس فضیلت کا ذکر ہے، آپ کی یہی فضیلت صحیح بخاری میں موجود ہے اور یہ کتاب بی اہل سنت کے نذدیک قرآن مجید کے بعد سب سے زیادہ معتبر کتاب ہے۔

فَقَالَ «أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ تَكُونِى سَيِّدَةَ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَوْ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ»

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : «کیا آپ اس چیز پر راضی نہیں کہ آپ جنت کی عورتوں کی یا مومنین کی عورتوں کی سردار ہو ؟

صفحہ 1 از 2