شیعہ کی دلیل#4:  دعوت ذولعشیرہ۔ (تاریخ طبری) - سنی شیعہ…

شیعہ کی دلیل#4:  دعوت ذولعشیرہ۔ (تاریخ طبری)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

شیعہ کی دلیل#4:  دعوت ذولعشیرہ۔ (تاریخ طبری)

امام طبری تاریخ طبری میں آیت انذر عشیرتک لاقربین سورہ شعراء کی آیت 264 کے تحت رسول اللہ ص کی بعثت کے ابتدا کا واقعہ لکھتے ہوئے سند کے ساتھ نقل کرتے ہیں کہ نبی ع نے مولا علی ع کیلئے فرمایا *بیشک یہ (علی) میرا بھائی ہے میرا وصی ہے اور تم میں میرا خلیفہ ہے پس تم اسکی بات سنو اور اسکی اطاعت کرو* 

⬅️ اسلام کا ابتدائی دور ہے ابھی ابن سباء شاید پیدا بھی نہیں  ہوا ہو ، رسول اللہ ﷺ کی زبان سے خود مولا علی ع راوی ہیں کہ انکے لئے رسول ﷺ نے وصی اور خلیفہ کا اطلاق فرمایا ۔

 امام طبری سے جب یہی روایت ان کی تفسیر میں نقل دیکھتے ہیں تو *و وصی ، وخلیفتی* کے الفاظ اُڑا کر وکذا ، وکذا لکھا ہوا ہے ۔ اللہ جانے امام طبری نے ایسا کیا یا بعد میں نسخہ نقل کرنے والے نے ، قوی گمان نسخے کے ناقل کا کارنامہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہی روایت امام طبری کی ایک اور کتاب میں ہے اور اصل الفاظ کے ساتھ ہے ۔

 ⬅️ ابن سباء کی پیدائش سے بھی پہلے علی ع کی خلافت اور وصایت ثابت ہے ۔




 

 امام طبری اپنی کتاب جس کام ہی انہوں نے یہ رکھا کہ 

تہذیب الآثار وتفصیل *الثابت* عن رسول اللہ من الأخبار

  ⬅️ گویا اس کتاب میں ان کا منہج یہ ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے صرف وہ چیزیں لکھیں جو ان کے نزدیک ثابت شدہ تھیں ۔

 ⬅️ رسول ﷺ نے علی ع کیلئے فرمایا *یہ میرا بھائی ہے، میرا وصی ہے اور میرا خلیفہ ہے اسکی بات سنو اور اسکی اطاعت کرو*

 ⬅️ نا صرف ان کو وصی اور خلیفہ کہا بلکہ انکی اطاعت کا بھی حکم دے دیا اور یہ ابن سباء ملعون کی پیدائش سے بھی شاید پہلے کی بات ہے ۔ بعثت نبوی ﷺ کی ابتدا ہے ابھی ۔  ہمارے نزدیک مولا علی ع اسی لئے تو امام ہیں کہ ان کی اطاعت کا حکم ہے ۔

  واضح رہے امام طبری وہ جلیل القدر امام ہیں ،جن کے بارے میں  سنی علماء کہتے ھیں وہ بیک وقت *محدث ، مؤرخ ، مفسر ، فقیہ ، متکلم اور احادیث کے اسناد کی صحت و ضعف پر گرفت رکھنے میں ماہر تھے*

شیعہ مناظر کی طرف  مسلسل آٹھ گھنٹے تک لگاتار میسیجز اور رکنے کا نام  بھی لینے سے انکار!!

  جعفر صادق: آٹھ گھنٹے سے شیعہ مناظر کا ٹرن چل رہا ہے۔  کیا آج مجھے موقعہ ملے گا یا کل تک انتظار کرنا ہوگا؟   بارہ بجے تک جوابات مکمل کر لیں۔ اس کے بعد میرا ٹرن شروع ہوگا۔اللہ حافظ

  عبدالحمید بلوچ  : رانا صاحب آپ موجود ہیں۔؟؟

شیعہ مناظر  کی طرف سے شرائط کے بھی مفہوم تبدیل، دھمکیاں الگ!!

 رانا محمد سعید شیعہ : شرائط میں طے ہے کہ جس کی ٹرن ہو گی وہ جب جب وقت ملے گا جواب دے گا ، کوئی جلدی نہیں ۔ آرام فرمائیے اور یکطرفہ فیصلوں سے گریز کیجئے ، گروپ آپ کا ہے اسکا مطلب یہ نہیں کہ یکطرفہ من مانیاں شروع کر دیں گے ۔

شیعہ مناظر خود شروع سے غیر ضروری جلد بازی کرتے رہے، 300 ممبرز کا رونا روتےرہے  اور اپنی باری پر موصوف کے ڈرامے!

 میری ٹرن چل رہی ہے ، اور مجھے اور بھی کام ہے اسلئے انتظار کیجئے ۔ شرائط میں طے ہے کہ جلد بازی نہیں کی جائے گی بلکہ جس کی ٹرن ہو گی وہ وقت ملنے پر جواب دیتا رہے گا۔

(نوٹ: شیعہ مناظر رانا سعید کی طرف سے خود ساختہ شرائط کا مفہوم!)

 

رانا سعید شیعہ کی منافقت چیک کریں۔۔ اپنے لئے ان لمیٹیڈ  وقت!! چاہے گروپ میں تین ممبرز ہی رہ جائیں!!

  عبدالحمید بلوچ  : کوشش کریں ایک دو گھنٹے کے اندر کام کاج سے فارغ ہوکر گفتگو پر توجہ دیں۔اگر ایک ٹرن دس دس گھنٹے پر مشتمل ہوا تو گروپ میں صرف تین ممبر باقی رہ جائے گے۔ میں، آپ اور ممتاز قریشی۔  

 رانا محمد سعید شیعہ : کوئی بات نہیں ایسا ہو بھی گیا کوئی مسئلہ نہیں ، پی ڈی ایف آ جانی ہے ویسے بھی قریشی صاحب کی ۔ حوصلہ رکھیئے ، کچھ زیادہ مسئلہ ہے تو قریشی سے کہیئے نہیں صبر ہو رہا تو کر لیجئے آپ اپنی ٹرن شروع۔ بلکہ کر لیجئے انہیں کہیں ۔ میں روک رہا ہوں اپنی ٹرن یہاں۔  کوئی مسئلہ نہیں۔

  عبدالحمید بلوچ  : آپ خود کو روکے مت اپنا ٹرن مزید ایک گھنٹے تک جاری رکھیں۔۔۔۔۔اس کے بعد ممتاز قریشی کو موقع دیا جائے گا۔

 جعفر صادق: مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔۔ چاہیں تو دو دن تک جواب دیتے رہیں۔  

لیکن جب ختم لکھ دیں تو پھر میرے ٹرن کے دوران پہلے کی طرح اچھل کود مچانے سے پرھیز کیجئے گا۔  اللہ حافظ

 رانا محمد سعید شیعہ : آپ موضوع سے متعلقہ دلائل لائیں اور مکر و فریب سے پرہیز کریں تو ہم کیوں روکیں گے آپ کو، لیکن حقیقت یہ ہے کہ قریشی صاحب کہ آپ نے فقط وہی کہانیاں سنانی ہیں جو دو دن سے موضوع سے غیر متعلقہ روایات کو کہیں کا کہیں فٹ کر کے اور مجہول الحال منقول اقوال کو علماء کی تائید کا خود ساختہ لباس پہنا کر آپ خیانت کاری فرما رہے ہیں ، اس کے علاوہ آپکی دلائل کی پٹاری سے کچھ نہیں نکلنا ۔ ہاں ایک چیز نئی آئے گی کہ آپ اپنے علماء کے الزامی اقوال اور اپنی کتب کی روایات کو تائید کے  نام سے  پیش کرنے کا کام کریں گے فقط ۔

اعلیٰ ظرفی بمقابلہ کم ظرفی

رانا محمد سعید شیعہ:  چلیں ٹھیک ہے اب اپنی  زبان پر قائم رہئے گا اور دو دن سے پہلے شور نا کیجئے گا ۔ کل کا دن اور پرسوں کا دن اب آپ کی چھٹی ، میری ٹرن اب لمبی ہی چلے گی ۔ اس قدر کشادہ دلی پر داد وصول کیجئے۔ اب صبح سے دو دن کیلئے میں اپنی ٹرن دوبارہ شروع کروں گا ۔

 انٹرنیٹ کی حالت یہ تھی کہ 11 بجے کا سینڈ کیا ھوا ٹیکسٹ اب ڈیلیور ہوا ھے 40 منٹ کے بعد اور شام سے یہی چل رہا ہے ۔

 

جعفر صادق: ٹھیک ہوگیا محترم۔۔۔لیکن ایڈمنز سے گذارش ہے کہ جب فریق مخالف کا ٹرن مکمل ہوجائے اور وہ ختم لکھ دیں تو ظاہر ہے وہ میرے ٹرن میں دخل اندازی کا حق نہیں رکھتے تو اس دوران انہیں عارضی طور پر ایڈمن سے ہٹا دیا جائے کیونکہ مجھے اسی گفتگو میں تلخ تجربہ ہوچکا ہے اور اس وقت ایڈمن بھی موجود نہ تھا اور میرے لئے قطعی مناسب نہ تھا کہ ایک فریق کی حیثیت سے انہیں ایڈمن سے ہٹادوں۔ جیسے بھی ہیں یہاں مہمان ہیں اور قابل عزت ہیں۔  جب میرا ٹرن مکمل ہوجائے تو رانا صاحب کو دوبارہ ایڈمن بنا دیا جائے تاکہ وہ شیعیت کا پھر سے دفاع کر سکیں۔

صفحہ 1 از 3