اہلِ سنت کے ہاں چہرہ دھوتے وقت دائیں ہاتھ کے ساتھ بائیں ہاتھ کو ملا کر دونوں ہاتھوں سے چہرہ دھونا چاہیے، جیسا کہ اس کی تائید میں احادیث ذکر کی گئی ہیں۔ یہی نظریہ شیعہ کتب میں بھی موجود ہے۔
چنانچہ شیعہ کے شیخ شیخ الطائفہ الطوسی نے روایت نقل کی ہے کہ سیدنا جعفرؒ سے نبی کریمﷺ کے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:
ثُمَّ غَمَسَ کَفَّهُ اليُمنَىٰ فِی التَّوْرِ فَغَسَلَ بِيَدِهِ اليُسرَىٰ بِكَفِّهِ عَلَىٰ غَسلِ وَجهِهِ
(تہذیب الاحکام: جلد 1 صفحہ56 الاستبصار: جلد1 صفحہ 57 اور یہ روایت الکافی جلد1 صفحہ9 میں بھی ہے۔)
ترجمہ: پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا اور اپنے بائیں ہاتھ سے مدد لے کر اپنا چہرہ دھویا۔