پانچویں عبارت بارہویں امام کا ظہور 313 مومنوں کے جمع ہونے کے بعد ہوگا:
وهو الذين تطوى له الارض ويذل له كل صعب يجتمع اليه من اصحابه عدة اهل بدر ثلاث مائته و ثلاثته عشر رجلا من اقاصی الارض و ذلک قول الله اينما تكونوا يات بكم الله جميعا ان الله علی کل شیء قدیر فاذا اجتمعت له هذه العده من اهل الاخلاص اظهر الله امره فاذا اکمل له العقد وهو عشره الاف رجل خرج باذن الله فلا يزال يقتل اعداء الله حتىٰ يرضى عزوجل۔
(احتجاج طبرسی: جلد2 صفحہ، 250، ذكر اجوبته علی السلام علی اسئله یحیی، مطبوعہ نجف اشرف، طبع جدید)
ترجمہ: سیدنا مہدی کی وہ شخصیت ہے کہ ساری زمین ان کی خاطر لپیٹ کر رکھ دی جائے گی اور ہر مشکل ان کے قدموں میں ڈھیر کر دی جائے گی ان کے اردگرد اہلِ بدر کی تعداد میں تین سو تیرہ ساتھی جمع ہو جائیں گے یہ حضرات تمام روئے زمین سے جمع ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کے اس قول کا یہی مطلب ہے:
اَيۡنَ مَا تَكُوۡنُوۡا يَاۡتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِيۡعًا اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۞
(سورۃ البقرہ: آیت 148)
پھر جب اتنی تعداد میں مخلص لوگ اکٹھے ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ اپنا امر ظاہر فرماۓ گا پھر جب تعداد دس ہزار مکمل ہو جائے گی تو اللہ کے حکم سے وہ تشریف لے آئیں گے اور پھر اللہ کے دشمنوں سے اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک اللہ تعالیٰ راضی نہ ہو جائے۔