بارہویں امام کے شیعی تصور کے بارے میں چند تضادات کو ہم نے گزشتہ سطور میں سیدنا مولانا محمد یوسف لدھیانویؒ کے الفاظ میں ناظرین کے سامنے پیش کیا ہے ان تضادات سے آپ کو یہ معلوم کرنے میں کوئی شبہ نہیں رہا ہوگا کہ عقیدہ امامت اور ظہورِ مہدی کے بارے میں شیعہ کے ائمہ بھی شک و اضطراب کا شکار رہے ہیں۔
اب ہم آپ کے سامنے اس اضطراب اور تشتت کا آئینہ شیعہ کی اساسی کتب اصولِ کافی، جلاء العیون، احتجاج طبرسی وغیرہ کی روشنی میں پیش کر رہے ہیں۔
الغرض اس افسانوی تصور اور دیو مالائی شخصیت کے بارے میں شیعوں نے اپنے دعوؤں اور وعدوں کا کتنا خون کیا آپ کو خود شیعہ کی زبان اور ان کی بنیادی کتب کی اصل عبارات کے آئینے سے آشکار ہو جائے گا اس سلسلے میں ہم پاکستان کے ممتاز محقق، مصنف، بریلوی عالمِ دین، حضرت کیلیاوالی پیر افتخار علی شاہ کے حلقہ ارادت کے معتمد اور مستند، تبحر اور یگانہ روزگار شیخ الحدیث سیدنا مولانا محمد علی صاحب لاہوریؒ کے تبصرہ کو نقل کر کے شیعہ کی کتب سے اصل عبارات پیش کریں گے۔