دعاء - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

دعاء

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تاہم میں ان الفاظ پر بات ختم کر کے دعا نہیں کرتا بلکہ میرا دل کہہ رہا ہے کہ سارے حضرات الحمد شریف بھی پڑھیں 
قُلۡ هُوَ اللّٰهُ بھی پڑھیں ایک ایک مرتبہ درود شریف بھی پڑھ لیں اور تمام شہدائے کربلا کو ایصالِ ثواب پہنچائیں ہمارے امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃاللہ 10 محرم میں اس تاریخی واقعہ کو یاد کر کے ان کے لیے دعا کیا کرتے تھے۔
میں آپ سے کہتا ہوں کہ الحمد شریف پڑھیں اور دعا کرتے ہیں۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ‌اِنَّكَ اَنۡتَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ ۞
وَتُبۡ عَلَيۡنَا اِنَّكَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ ۞
(سورۃ البقرہ: آیت 127، 128)

تو غنیِّ مطلقی اے ذو الجلال

من فقیرِ مطلقم بے قیل و قال

تو کریمی من گدائے مطلقم

تو عزیزی من ذلیلِ مطلقم

فقر و حاجت عینِ ممکن بے مقال

چوں غنا عینِ خدائے ذو الجلال

اے اللہ تیرے دربار میں یہ مسلمان اہلِ سنت و الجماعت عقیدے کے جو زندہ تشریف فرما ہیں ان کی زندگیوں میں شہدا کی قربانیوں کی برکتیں اتار دے (آمین)
یا اللہ تیرے حضور ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں تو غنیِ مطلق! اے ذوالجلال اے ذوالجلال تو جو چاہے کرے (آمین)
یا اللہ ہم شہدائے کربلا کی عقیدت میں اپنے دلوں کو تیرے آگے جھکا رہے ہیں اور جو ہم نے اس وقت کلام پڑھا اس کا ثواب تیرے حضور پیش کر رہے ہیں، تو اسے قبول فرما (آمین)
یا اللہ اس محنت کو جو 10 دن ذکر ہوتا رہا یا اللہ ہماری اس کوشش کو عملِ مبرور بنا (آمین) اس کو بر ہونے کی شان عطا فرما (آمین)
اور اس کا ثواب شہدائے کربلا کے علی اکبر و علی اصغر کو اور سیدنا حسینؓ کے بھائی جو بھی ان کے ساتھ شہید ہوئے اور پھر سید الشهداء مطلقا (وہ تو سیدنا حمزہؓ تھے لیکن سید شہدائے کربلا) کربلا کے تمام شہیدوں کے سردار سیدنا حسینؓ کو پہنچا (آمین)
یا اللہ! ان کے درجات بلند فرما (آمین)
اور جب قیامت کے دن اس پر شہادت گزرے کہ کون ان شہیدوں کو ماننے والے اور ان کی تائید میں ہاتھ اٹھانے والے تھے تو ہماری اس حقیر شہادت کو بھی اس کی شہادت میں قبول فرما لے (آمین)
ہماری اس قلبی گواہی کو ہماری اس زبان کی گواہی میں شمار کر لے (آمین)
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ‌اِنَّكَ اَنۡتَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ ۞
وَتُبۡ عَلَيۡنَا اِنَّكَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ ۞
(سورۃ البقرہ: آیت 127، 128)