سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ نے کہا میں کیا کروں؟ انہوں نے کہا ہم آپ کے پاس آئے ہیں آپ ہمارے روحانی پیشوا ہیں صرف اس لیے آئے ہیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ مکہ مدینہ کی آبرو رہے اور یہاں زیاد نہ آئے تو سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کوسارے کہنے لگے کہ جی آپ بزرگ ہیں سو دعا کریں اور سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کی شخصیت اتنی اونچی تھی کہ اگر وہ ذرا ہاں کرتے تو ساری سلطنت ان کو اپنا وقت کا خلیفہ مان لے لیکن سیدنا عمرؓ کہہ گئے تھے کہ اس کو نہیں بنانا ہاں مشورہ ان سے لے لو یہ پالیسی طے کرنے میں مدد کر دیں لیکن ان کو خلیفہ نہیں بنانا۔
تو اب جب سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے بڑی التجا سے کہا گیا کہ جی اب زیاد مکہ اور مدینہ کا گورنر اور صوبہ دار نہ بن جائے تو مورخین لکھتے ہیں پھر سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ نے بہت رو کر ہاتھ اٹھائے دعا کے لیے اور سارے آنے والے ان کے ساتھ آمین کہنے والے تھے۔