Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حجۃ الوداع

  علی محمد الصلابی

حجۃ الوداع

سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ حج کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم وادی عرج میں پہنچے تو رسول اللہﷺ وہاں رکے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریمﷺ کے پہلو میں بیٹھی تھیں۔ حضرت ابوبکرؓ کے پاس ساز و سامان کے لیے ایک ہی سواری تھی، جو ان کے غلام کے ساتھ تھی، آپ اس کا انتظار کر رہے تھے، اتنے میں غلام آیا لیکن اونٹ اس کے ساتھ نہ تھا۔

دریافت کیا: اونٹ کدھر گیا؟

جواب دیا: رات میں غائب ہو گیا۔

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک ہی اونٹ تھا، اس کو بھی غائب کر دیا؟

پھر اس غلام کو مارنا شروع کر دیا۔ یہ منظر دیکھ کر رسول اللہﷺ مسکرا رہے تھے اور فرما رہے تھے دیکھو اس مُحرم کو کیا کر رہا ہے؟

(مسند احمد: جلد، 6 صفحہ، 344)