غزوۂ تبوک میں
علی محمد الصلابیغزوۂ تبوک، امارت حج اور حجۃ الوداع میں
الف: غزوۂ تبوک میں:
رسول اللہﷺ غزوۂ تبوک میں تیس ہزار (30،000) کا عظیم لشکر لے کر رومیوں سے قتال کرنے کے لیے شام کی طرف روانہ ہوئے اور جب آپ کی قیادت میں مسلمان ثنیۃ الوداع کے پاس جمع ہو گئے تو امراء و قائدین کو منتخب فرمایا اور ان کے لیے پرچم اور جھنڈے متعین کیے اور سب سے بڑا پرچم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو عطا کیا۔
(صفۃ الصفوۃ: جلد، 1 صفحہ، 243)
اس غزوۂ کے اندر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مختلف مواقف سامنے آئے۔