مناظر اہل سنت - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

مناظر اہل سنت

  مولانا عبدالستار تونسوی

حضرت! مولوی اسماعیل بے چارہ تحریف اور اختلافِ قرأت کے فرق کو غالباً نہیں سمجھ سکتا، یا محض فریب کاری سے کام لے رہا ہے مولوی اسماعیل اختلافِ قرأت کو دھوکہ دے کر تحریف کہہ رہا ہے یہ تو صاحبِ نور الانوار دوسری قرأت نقل کر رہے ہیں کہ اَیْمَانَھُمَا ایسی قرأت بھی کی جاتی تھی۔

2: موجودہ قرآنِ مجید میں صرف قرأتِ متواترہ ہی ہے جو اَیْدِیَھُمَا کی ہے، اور اَیْمَانَھُمَا کی قرأت منسوخ ہو چکی ہے جیسا کہ اسی نور الانوار صفحہ 122 پر منسوخ التلاوت کی مثال میں فَاقْطَعُوْا اَیْمَانَھُمَا کو بھی ذکر کیا ہے مولوی اسماعیل صاحب! پبلک بخوبی جانتی ہے کہ آپ سوائے دھوکہ دہی کے کچھ نہیں جانتے۔