مناظر شیعہ - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

مناظر شیعہ

  مولانا عبدالستار تونسوی

مولوی عبد الستار صاحب! آپ کی معتبر کتاب تحفہ اثناءِ عشریہ میں شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلویؒ لکھتے ہیں کہ امامیہ کی تمام روایات میں موجود ہے کہ اہلِ بیتؓ اسی قرآن کو پڑھتے تھے تو اگر ائمہ اہلِ بیتؓ کے نزدیک یہ قرآن غلط ہوتا تو اس کو کیوں پڑھتے؟

باقی مولوی عبد الستار نے اصولِ کافی کی جو روایت سترہ ہزار آیات کی پیش کی، اس میں ناسخ و منسوخ مراد ہیں یعنی کل ناسخ و منسوخ آیات مل کر سترہ ہزار تھیں مگر جب منسوخ آیات نہ رہیں تو پھر موجودہ یہی چند ہزار آیات رہ گئیں تو اس روایت سے موجودہ قرآن کے غیر مکمل ہونے پر استدلال کیسے ہو سکتا ہے؟