مولوی عبد الستار صاحب جس قدر روایتیں پیش کر رہے ہیں یہ ہمارے نزدیک ضعیف اور مجروح ہیں مقبول ترجمہ کی روایتیں پیش کرتے ہیں حالانکہ مقبول ایک عام آدمی تھا جس کو ہم سے بھی کم علم تھا ایسے شخص کی بات ہم پر کیسے حجت ہو سکتی ہے؟ اصولِ کافی کی روایتیں ضعیف ہیں ایسی ضعیف روایتیں پیش کر کے ہمارا عقیدہ کیسے ثابت ہو سکتا ہے؟
چونکہ اب مولوی اسماعیل شیعہ مناظر کے پاس نہ تو عدمِ تحریف کی کوئی روایت تھی جو پیش کرتا، اور نہ تحریف ثابت کرنے والی علامہ عبد الستار صاحب کی پیش کردہ بے شمار روایتوں کا کوئی جواب تھا، بے چارہ اِدہر اُدہر کی دو چار باتیں کہہ کے بصدِ مشکل ٹائم پورا کرتا رہا۔