مناظر شیعہ - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

مناظر شیعہ

  مولانا عبدالستار تونسوی

مولوی عبد السّتار صاحب بار بار مجھ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کوئی ایک روایت عدمِ تحریف کی پیش کیجیے لو! میں قرآن کے کامل و مکمل ہونے کے لیے واضح روایت پیش کرتا ہوں۔

ہمارے مولا علیؓ نے فرمایا: كُلُّهُ قُرْآنٌ یہ پورا قرآن ہے۔  

اور اس کے آگے سیدنا علی المرتضیٰؓ نے فرمایا:  

اِنْ اَخَذْتُمْ بِمَا فِيْهِ نَجَوْتُمْ مِنَ النَّارِ وَدَخَلْتُمُ الْجَنَّۃَ فَاِنَّ فِيْهِ حُجَّتَنَا وَبَيَانَ حَقِّنَا وَفَرْضَ طَاعَتِنَا۔ 

ترجمہ: اگر تم نے اس قرآن کو پکڑا تو جہنم سے نجات پاؤ گے اور جنت میں داخل ہو جاؤ گے کیوں کہ اس قرآن میں ہماری حجت ہے اور ہمارے حق کا بیان ہے اور ساری طاعت کا فرض ہونا مذکور ہے۔

دیکھیے! سیدنا علی المرتضیٰؓ اس قرآن کو نجات کا موجب قرار دے رہے ہیں معلوم ہوا کہ ان کے نزدیک یہ قرآن کامل و مکمل ہے، ورنہ ادھورے قرآن سے کیسے نجات حاصل ہو سکتی ہے؟

2: اس روایت میں بِمَا فِيْهِ نَجَوْتُمْ میں ما موصولہ موجود ہے جو استغراق کے معنیٰ پر دلالت کرتا ہے۔ اس سے بھی ثابت ہوا کہ یہ قرآن کامل ہے اب مولوی عبد السّتار صاحب کی ساری شیخی اور مطالبہ کی حقیقت کھل گئی جو بار کہہ رہا تھا کہ کوئی روایت کسی امام معصوم کی دکھا دو جس سے قرآن کا کامل و مکمل ہونا ثابت ہو یہ روایت سیدنا علی المرتضیٰؓ کی نہایت واضح طور پر قرآن کے کامل و مکمل ہونے پر دلالت کرتی ہے، جیسا کہ آپ نے دیکھا: کلہ کا لفظ موجود ہے، ما موصولہ موجود ہے، نَجَوْتُمْ مِنَ النَّارِ اور دَخَلْتُمُ الْجَنَّۃَ موجود ہے اب میں دیکھوں کہ مولوی عبد الستار صاحب اس روایت کو کہاں لے جاتے ہیں۔

مولوی اسماعیل صاحب، شیعہ مناظر نے اس روایت پر بہت کچھ زور دیا اور بار بار کہتا رہا اس روایت کا جواب دیجیے گویا اس بے چارے کے نزدیک یہ روایت بڑی مایہ ناز اور لاجواب روایت تھی۔