یہاں ایک بات عرض کرتا ہوں یاد رکھیں ایک شخص تھا جس کا نام حجر ابنِ عدی تھا اور بعض حُجر ابنِ عدی بھی کہتے ہیں اس نے حضرت حسنؓ کو کہا (جب انہوں نے سیدنا امیرِ معاویہؓ سے صلح کر لی) کہ حضرت آپ تو بڑے اونچے بزرگ ہیں سیدنا علی المرتضیٰؓ کے بیٹے ہیں سیدہ فاطمہؓ کی گود کے پلے ہیں آپ کی بڑی شان اور مقام ہے لیکن آپ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ساتھ صلح کیوں کر لی؟ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میرے بڑے ماننے والے ہیں آپ حکم کریں میں یہاں لشکر جمع کر دوں گا لیکن آپ سیدنا امیرِ معاویہؓ کو چھوڑیں سیدنا حسنؓ کو اکسانے کے لیے کون نکلا؟ حجر ابن عدی تو سیدنا حسنؓ نے اسے کہا (سیدنا حسنؓ بڑے آدمی تھے) کہ میں میں کوئی ایسی بات نہیں پاتا، کہ میں نے جو سیدنا امیرِ معاویہؓ کو مانا ہے اور اب میں اپنے عہد سے پیچھے ہٹوں میں وعدہ توڑ کر پیچھے آؤں اس کے لیے میرے پاس کوئی گراؤنڈ نہیں میں تمہاری بات نہیں مان سکتا پھر حجر بن عدی سیدنا حسینؓ کے پاس گیا کہ آپ کے بھائی تو نرمی دکھا رہے ہیں لیکن آپ تو بڑے بہادر ہیں ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہونے کو تیار ہیں سیدنا حسنؓ کو چھوڑو، آپ آگے بڑھیں ہم آپ کے پیچھے ہیں لیکن سیدنا امیرِ معاویہؓ کے اتحاد سے نکلو سیدنا حسنؓ نے بھی وہی جواب دیا کہ بھائی کوئی ایسی بات نہیں ہم نے جن شرطوں کے ساتھ صلح کی تھی، ہماری باتیں مانی گئیں، ہم اب اس صلح سے کس طرح نکلیں۔ (شیعہ کتاب، اخبار الطوال صفحہ 220)
اس صورت حال سے پتہ چلتا ہے کہ حجر بن عدی باوجود لبادہ زہد و عبادت کے قانون کی نظر میں مفسد تھا دورِ اول کی شیعت یہی تھی اور ان کا موضوع سیاست بنو امیہ اور بنو ہاشم کے اختلافات کو بڑھانا اور بنو امیہ سے نفرت پھیلانا تھا سیدنا عمرؓ کے دور میں اس نے جنگ قادسیہ میں حصہ لیا تھا اور جنگِ صفین میں سیدنا علی المرتضیٰؓ کے طرف داروں میں تھا لیکن سیدنا امیرِ شہر معاویہؓ کے دور میں یہ مفسدین میں تھا اور سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ کی پالیسی کو کھلے بندوں غلط کہتا اس کی ہر کوشش ہوتی کہ جس طرح بھی بن پڑے سیدنا حسنؓ کی صلح کو سبوتاژ کیا جائے تو مختصر یہ ہے کہ حجر بن عدی کے مفسد ہونے کی وجہ سے اس علاقہ کے والی نے جمع گواہوں کے اسے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے پاس بھیج دیا اور سیدنا امیرِ معاویہؓ نے اسے قتل کروا دیا۔