عبوری دور - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

عبوری دور

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

راستے میں انہیں تردد ہوا کہ جن پانچ عبد اللہ اور دیگر حضرات نے روکا تھا ان کی بات کی مزید تصدیق کے لیے سیدنا حسینؓ نے اپنے کزن مسلم بن عقیلؓ کو آگے بھیج دیا کہ تم جا کر پہلے دیکھو کہ عراق کا حال کیا ہے۔
دوسری طرف یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ اس صوبے نے یزید کو اس وقت تک قبول کر لیا تھا کہ نہیں؟ کیوں؟ میں نے پچھلی مجلس میں بتایا تھا کہ جس وقت سیدنا حسینؓ روانہ ہوئے ہیں اس وقت حکومت کی فقہی طور پر اور قانونی طور پر پوزیشن کیا تھی حکومت کی اس وقت کی پوزیشن کو عبوری دور کہتے ہیں کہ جب تک سارے صوبوں کی بیعت نہ ہو اس وقت کے صوبوں میں شام تھا مصر تھا حجاز تھا، عراق تھا اور مختلف علاقے تھے ان سب کی بیعت اپنی اپنی جگہ ہونی تھی تو جب تک بیعت سب کی نہ ہو اس وقت تک خلافت قائم نہیں ہوتی۔
سیدنا ابوبکر صدیقؓ جب سقیفہ بنی ساعدہ میں خلیفہ چنے گئے تو اب بس یہی نہیں کہ خلیفہ انہوں نے چن لیا ہے نہیں پھر آپ مسجدِ نبوی ﷺمیں آئے اور وہاں تمام مہاجرین نے آپؓ کی بیعت کی سو معلوم ہوا ایک ہے بیعت میں Proposal جب منظوری ہو جائے تو پروپوزل ہو گیا لیکن اس کے بعد عملی طور پر بیعت کرنی پڑتی ہے جیسے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی بیعت ہوئی۔
تاہم یزید کی گورنمنٹ اس وقت تک اسٹیبلش نہیں ہوئی تھی Establish گورنمنٹ کے خلاف نکلنا یہ ایک مسئلہ ہے اور قانونی طور پر یہ بغاوت ہوتی ہے حکمران چننے میں تو آپ کسی کی مخالفت کریں لیکن جب گورنمنٹ Established ہو جائے تو اسٹیبلش ہونے کے بعد اس کو توڑنا یہ جائز نہیں۔