نواصب کو جواب حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے ہجرت عبوری دور میں…

نواصب کو جواب حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے ہجرت عبوری دور میں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا حسینؓ نے جو اختلاف کیا وہ کب کیا؟ عبوری دور میں جو مؤرخ یہ بیان کرتے ہیں کہ Established Government کہ جب گورنمنٹ قائم ہو جائے اور سربراہ مسلمان ہو تو وہ کتنا غلط کیوں نہ چلے کسی کو اس سے لڑنے کا حق نہیں یہ ہماری قانونِ اسلامی کی کتابوں میں ہے کہ جو مسلمان سربراہ جب تک مسلمان ہے یا جب تک وہ کفر کی بات نہ کرے تو کتنے بھی غلط کام نہ کر لے تم اس کے خلاف بغاوت نہیں کر سکتے تو سیدنا حسینؓ کو بدنام کرنے کے لیے یہ کہا جاتا ہے کہ جی سربراہ مقرر ہو گیا تھا اور وہ تھا بھی تو مسلمان کافر تو نہیں تھا تو اس کے خلاف سیدنا حسینؓ نکلے کیوں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ نہیں نکلے وہ نکلنا بغاوت ہوتا ہے جو Established Government کے وقت ہو اور یہاں تو ابھی یزید کی حکومت اسٹیبلش ہی نہیں ہوئی تھی۔
All over The Muslim world had not accepted him in all the Provinces. That time is regarded as an Interim period 
تو عبوری دور میں سیدنا حسینؓ کہاں رہتے تھے؟ (مدینہ میں) تو وہاں جو گورنر تھا یزید کی طرف سے اور پہلے وہ گورنر تھا سیدنا امیرِ معاویہؓ کی طرف سے مدینہ میں اس نے اپنے ہاں بڑے آدمیوں کی اولاد کو بلایا جن میں سیدنا حسینؓ بھی گئے سیدنا زبیرؓ کے بیٹے سیدنا عبد اللہؓ بھی گئے سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ بھی گئے اور ان کے علاوہ اور بھی بہت سے حضرات گئے تو گورنر نے کہا اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَ ۞(سورۃ البقرہ: آیت 156)
امیر المؤمنین سیدنا امیرِ معاویہؓ وفات پا گئے ہیں جس پر سب نے پڑھا اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَ ۞(سورۃ البقرہ: آیت 156) تو اس نے کہا کہ میں اب نئی حکومت کی طرف سے آپ کو دعوت دیتا ہوں آپ کو کہتا ہوں کہ آپ اس حکومت کا اقرار کریں۔
Give me your oath of allegiance to the .center Government
آپ سب سینٹر گورنمنٹ سے وفاداری کا میرے ساتھ اقرار کریں۔