کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں بیعت سے انکار کیا؟…

کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں بیعت سے انکار کیا؟

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو کتابوں میں لکھا ہے کہ خلیفہ لا ينعزل کہ وہ فسق کی وجہ سے نہیں نکلتا اب یزید کچھ بھی ہو گناہ گار سے گناہ گار غلط کار سے غلط کار پر تھا تو مسلمان نا؟ اب سیدنا حسینؓ سے جب مدینہ منورہ میں پوچھا گیا کہ آپ اس کے لیے ہمارے ہاتھ پر بیعت کریں تو انہوں نے کہا مجھے غور کا موقع دو انہوں نے انکار نہیں کیا کیوں؟ عبوری دور تھا لیکن جب وہ جا رہے تھے تو مختلف صوبوں میں یزید کی بیعت کا اقرار ہو رہا تھا تو سیدنا حسینؓ شرعی طور پر معلوم کرنا چاہتے تھے کہ Interim Period سے نکل کر ان کی گورنمنٹ Establish Government کے درجہ پہ آئی ہے کہ نہیں تو مؤرخین یہاں یہ بات پیش کرتے ہیں کہ جب آپ کربلا پہنچے تو سیدنا حسینؓ نے تین شرطیں پیش کیں تھیں اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس لیے آئے ہیں تو اس وقت تک کسی کے حاشیہ خیال میں بھی یہ بات نہ تھی کہ یہ لڑنے کے لیے آئے ہیں بھلا لڑنے کے لیے کوئی اس طرح آتا ہے؟ بھائی لڑنے کے لیے کوئی اس طرح بیوی کو بچوں کو معصوم چھوٹے بچوں کو ساتھ لے کر آتا ہے؟ نہیں۔