اب سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ نے اور سیدنا حسینؓ نے اپنے طور پر کہا کہ ہمیں کچھ سوچنے کا موقع دیں تو سیدنا حسینؓ نے انکار کیا؟ نہیں کیوں؟ عبوری دور تھا تو عبوری دور میں سوچنے کا حق ہے سیدنا حسینؓ پر بغاوت کا الزام لگانے والے اپنی سوچ میں کمزور اور غلط ہیں سیدنا حسینؓ نے ہرگز اسٹیبلش گورنمنٹ کے خلاف خروج نہیں کیا کیونکہ اسٹیبلش گورنمنٹ کا حکمران کیسا بھی ہو اسلام میں اس کے خلاف نکلنا جائز نہیں اگر وہ مسلمان ہو میں اس کے لیے ایک حدیث پڑھتا ہوں ترجمہ بھی شاید نہ کر سکوں کہ وقت زیادہ ہو گیا ہے:
عن ام سلمۃ زوج النبیﷺ عن النبیﷺ انہ قال انہ یستعمل علیکم امراء فتعرفون و تنکرون فمن کرہ فقد برء ومن انکر فقد سلم ولکن من رضی و تابع قالوا یا رسول اللہﷺ الا نقاتلھم قال لا ما صلوا ای من کرہ بقلبہ وانکر بقلبہ۔(صحیح مسلم باب ووجوب الإنكار على الأمراء)
اور صحیح مسلم کی ایک اور روایت میں یہ ہے کہ مسلمانو! تم پر ایسے بھی حکمران آ جائیں گے کہ وہ میرے طریقے پر نہ چلیں گے اور نہ میری سنت کی پیروی کریں گے قلوبهم قلوب الشياطين فی جثمان انس۔
(صحیح مسلم: جلد 2 صفحہ 127، باب وجوب ملازمۃجماعۃ المسلمين عند ظهور الفتن)
کہ ایسے لوگ بھی حکمران بنیں گے کہ جن کے بدن تو انسانی ہوں گے لیکن دل شیطانی ہوں گے لیکن جب تک ان کا کفر ثابت نہ ہو کہ کافر ہیں اس وقت تک ان کے فسق کی وجہ سے تم نے ان کے مقابلے میں نہیں آنا۔
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کی حضرت جو ایسے حکمران آئیں گے کہ ان میں کچھ باتیں اسلام کی ہوں گی اور غلط بھی کیا ان سے قتال نہ کریں؟ فرمایا لا ما صلوا جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں نماز اور ایمان پر ہوں تو برا سے برا بھی ہو تو تم نے بغاوت نہیں کرنی یہ حضورِ اکرمﷺ نے تعلیم دی تھی۔
تاہم سیدنا حسینؓ نے بغاوت نہیں کی اس کے لیے میں یہاں سے بات شروع کرتا ہوں کہ پیغام آیا شام سے اور گورنر حجاز نے بڑے لوگوں کی جو اولادیں تھیں ان کو طلب کیا اور کہا کہ تم وفاء کا عہد کرو تو سیدنا حسینؓ نے کیا کہا؟ کہ ہمیں غور کرنے کا موقع دو تو کیا انہوں نے انکار کیا؟ (سامعین: نہیں) تو پھر وہ راتوں رات آگے نکلے ہیں اور وہاں انہوں نے انکار نہیں کیا غور و فکر کے لیے وقت مانگا۔